۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
محکومیت اهانت به ساحت قرآن کریم

حوزہ / جمہوریہ اسلامی ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے حرم میں چار ہزار سے زائد خواتین نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، جمہوریہ اسلامی ایران کے دارالحکومت تہران میں حضرت عبدالعظیم حسنی (ع) کے حرم میں چار ہزار سے زائد خواتین نے قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ اس موقع پر ایرانی خواتین نے ہاتھوں میں قرآن مجید اور مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔

رپورٹ کے مطابق احتجاج میں موجود خواتین نے قرآن مجید کی توہین کے خلاف نعرے لگائے اور سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن مجید کی مسلسل توہین کی مذمت کی۔

یاد رہے کہ ڈنمارک میں 24 جولائی کو انتہائی دائیں بازو کے گروپ ڈانسکے پیٹریاٹر نے ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں ایک شخص نے قرآن پاک کو نذرآتش کرتے ہوئے بے حرمتی کی تھی اور پھر اس کے بعد ڈنمارک میں بھی قرآن مجید کی توہین کی گئی۔

مختلف اسلامی ممالک منجملہ ایران، پاکستان، عراق، ترکی، متحدہ عرب امارات، اردن اور مراکش سمیت متعدد مسلم ممالک کی حکومتوں نے اس واقعے پر احتجاج کیا ہے۔

ایرانی خواتین کا قرآن مجید کی بے حرمتی کے خلاف شدید احتجاج

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .