۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
ایران عراق ریلوے منتری

حوزہ/ ایران ریلوے کے سی ای او نے آنے والے ہفتوں میں تہران سے کربلا جانے والی مشترکہ ٹرین کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران ریلوے کے سی ای او نے سید میعاد صالحی آنے والے ہفتوں میں تہران سے کربلا جانے والی مشترکہ ٹرین کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا۔

سید میعاد صالحی نے انسٹاگرام پر لکھا: عراقی اسٹیٹ ریلویز کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سینئر منیجرز کے ساتھ تفصیلی ملاقاتوں میں، شلمچہ-بصرہ پروجیکٹ سے متعلق اقدامات کے عمل کا جائزہ لینے اور اس میں تیزی لانے پر اتفاق کیا گیا کہ زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لیے، تہران-کربلا مشترکہ ٹرین آنے والے ہفتوں میں شروع کی جائے گی، اور یہ ٹرین ہفتے میں 4 مرتبہ اس سفر کو طے کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا: اس کے علاوہ یہ ٹریں زائرین کے استقبال کو دیکھتے ہوئے انشاء اللہ یہ پورےسال چلائی جائے گی۔

گزشتہ سال بھی تہران سے کربلا تک ایک مشترکہ ٹرین چلائی گئی، وہ اس طرح کہ مسافرین ٹرین کے ذریعے شلمچہ جاتے تھے اور وہاں سے 30 کلومیٹر سفر کر کے بصرہ جاتے تھے اور بصرہ سے ٹرین کے ذریعے کربلا جاتے تھے۔

انشاء اللہ شلمچہ سے بصرہ تک براہ راست ٹرین چلانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جس کام میں کم از کم 18 ماہ لگیں گے، لیکن اگر اس پروجکٹ کو مکمل کر لیاگیا تو ایران سے عراق تک براہ راست ٹرین کا سفر آسان ہو جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .