۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اربعین

حوزہ/ عراق کے دور دراز شہروں اور دیہاتوں کے باشندوں بالخصوص شہر کربلا سے دور رہنے والے سرحدی باشندوں نے حضرت امام حسین (ع) اور شہداء کربلا کا چہلم منانے اور اربعین کے موقع پر کربلا میں حاضر رہنے کے لیے پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے دور دراز شہروں اور دیہاتوں کے باشندوں بالخصوص شہر کربلا سے دور رہنے والے سرحدی باشندوں نے حضرت امام حسین (ع) اور شہداء کربلا کا چہلم منانے اور اربعین کے موقع پر کربلا میں حاضر رہنے کے لیے پیدل سفر شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق زائرین اربعین امام حسین (ع) کے قافلوں کی کربلا کی جانب نقل و حرکت کی خبریں اور تصاویر عراقی سوشل نیٹ ورکس پر شائع ہوئی ہیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ملک کے جنوب میں سرحدی باشندے، جو کربلائے معلی سے بہت دور ہیں، اسی طرح عراق کے دوسرے صوبوں سے لوگ کربلا کی جانب پیدل روانہ ہو چکے ہیں۔

زائرین اربعین کا ایک گروپ صوبہ بصرہ کے علاقے «رأس البیشه» سے حرم امام حسین (ع) کی طرف پیدل روانہ ہو چکے ہیں، «رأس البیشه» صوبہ بصرہ کے جنوب میں بندرگاہی شہر "فاؤ" کے قریب واقع ہے اور اس صوبے کے مرکز سے تقریباً 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

شائع شدہ تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ اس شہر کے لوگوں کے ایک گروپ نے شدید گرمی کے باوجود اور "لبیک یا حسین" لکھا ہوا پرچم تھامے اربعین واک کا آغاز کیا ہے، ان زائرین کو عراق میں دریا اور پانی سے گزر کر 681 کلومیٹر طویل راستے کا سفر طے کرتے ہوئے کربلا پہنچنا پڑتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .