حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی اربعین کمیٹی ایران نے اربعین 1446ھ (2025ء) کے موقع پر ایران سے عراق جانے والے زائرین کی سہولت اور حفاظت کے پیش نظر پانچ اہم عملی ہدایات پر مشتمل تیسرا اعلامیہ جاری کیا ہے۔
1. سرحدیں چوبیس گھنٹے کھلی رہیں گی:
عراقی حکام سے ہم آہنگی کے بعد تمام زمینی سرحدی راستے—شلمچہ، چذابه، مهران، خسروی، باشماق اور تمرچین—زائرین کے لیے 24 گھنٹے کھلے رہیں گے۔ زائرین دن یا رات کسی بھی وقت ان راستوں سے عراق میں داخل ہو سکتے ہیں۔
2. گرمی سے بچنے کے لیے سفر کا مناسب وقت چنیں:
شدید گرمی کے باعث زائرین سے گزارش ہے کہ سرحدی شہروں کا سفر اور بارڈر عبور کرنے کا وقت شام یا رات کے اوقات میں رکھیں تاکہ گرمی سے محفوظ رہا جا سکے۔
3. نجف تا کربلا پیدل سفر بھی رات میں ہو:
زائرین سے کہا گیا ہے کہ نجف سے کربلا کی پیادہ روی بھی ٹھنڈے یا رات کے اوقات میں کی جائے تاکہ جسمانی تھکن اور گرمی سے بچاؤ ممکن ہو۔
4. پاسپورٹ کی مدت کم از کم 6 ماہ ہو:
زائرین کو یاددہانی کرائی گئی ہے کہ عراق میں داخلے کے لیے پاسپورٹ کی کم از کم 6 ماہ کی مدت باقی ہونا لازمی ہے۔
5. نجی گاڑیوں پر پابندی:
عراقی حکومت کی ہدایت کے مطابق، اربعین کے ایام میں ذاتی گاڑیوں کے ذریعے عراق میں داخلہ ممنوع ہے۔









آپ کا تبصرہ