۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
1

حوزہ/ زائرین کی سہولت کے لئےنجف و کربلا کے درمیان پول نمبر 622 سے مہران بارڈر تک مفت میں 300 بسوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اربعین کے ہیڈکوارٹر نے زائرین سے درخواست کی ہے کہ زائرن کرام اپنا سفر مختصر کرکے اربعین سے 2 دن پہلے وطن واپس آجائیں۔

مہران بارڈر سے اب تک دس لاکھ سے زائد زائرین اربعین کے لئے عراق میں داخل ہو چکے ہیں، اربعین میں فقط ایک ہفتہ باقی ہے لیکن عراق میں ایران کے قونصل جنرل سید عبدالرحیم ساداتی فر کا کہنا ہے کہ کل سے زائرین مفت میں مہران بارڈر جا سکتے ہیں۔ جب کہ عام بسوں سے مہران جانے کی اوسط قیمت 12,000 دینار ہے۔

پچھلے سال زائرین کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے اربعین تک کربلا میں رک جانے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور زائرین کو عراق کے زیارتی شہروں میں گھنٹوں بس کا انتظار کرنا پڑا، یہاں تک کہ بعض زائرین 20,000 دینار کرایہ ادا کر کے مجبوراً بارڈر جانا پرا۔

بعض زائرین کو اربعین کے بعد گزشتہ برس مہران بارڈر لوٹتے وقت20,000 دینار سے زیادہ کی ادائیگی کرنی پڑی تھی، لہذا اسی مشکل کو برطرف کرنے کے لئے کل 20 اگست سے 300 بسیں زائرین کو مہران بارڈر تک مفت پہنچانے کے لیے آمادہ رہیں گے، کربلا سے سید جودہ گیرج سے عمود 622 تک پہنچنے کے لئے زائرین وہاں موجود گاڑیوں کا استعمال کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .