۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
عزیمت حجت الاسلام و المسلمین سید حسن خمینی از مرز خسروی به کربلا

حوزہ/ امام خمینی (علیہ الرحمہ) کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی ایران کے خسروی بارڈر سے کربلا کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حرم امام خمینی (رہ) کے متولی اور امام خمینی علیہ الرحمہ کے پوتے حجۃ الاسلام والمسلمین سید حسن خمینی ایران کے بین الاقوامی خسروی بارڈر سےعتبات عالیہ کی زیارت اور اربعین واک میں شرکت کے لئے کربلا کی جانب روانہ ہو گئے۔

حرم امام خمینی (رح) کے متولی نے خسروی بارڈر کے دورے کے دوران اس سرحد کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور زائرین اربعین حسینی (ع) کی خدمت رسانی کا جائزہ لیا، نیز خسروی بارڈر کی مختلف سہولیات سے آشنائی حاصل کی۔

موصوف کو گزشتہ سالوں کے مقابلے خسروی بین الاقوامی بارڈر کے انفراسٹرکچر کی سطح میں نمایاں بہتری کے بارے میں بھی مطلع کیا گیا جس پر انہوں نے صوبے کی انتظامیہ اور حاکم کا شکریہ ادا کیا اور زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کرنے والے تمام لوگوں کی کوششوں کو سراہا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .