۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
پپسی کولا

حوزہ/ آیت اللہ خمینی نے 60 سال قبل آج ہی کے دن (6 شہریور 1343) پپسی کولا کی فروخت سے منع کر دیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ خمینی نے 60 سال قبل آج ہی کے دن (6 شہریور 1343) پپسی کولا کی فروخت سے منع کر دیا تھا۔

آج ہی دن امام راحل حضرت آیت اللہ خمینیؒ نے ایک فتویٰ صادر کر کے لوگوں کو پپسی کولا کی خرید و فروخت سے منع کر دیا تھا، جس پر حجۃ الاسلام سید احمد حسینی ہمدانی نےمرحوم آیت اللہ العظمیٰ خمینی کے نام ایک خط لکھ کر سوال کیا: آپ کے مقلدین پپسی کولا کے بارے میں دئے گئے حال ہی میں آپ کے فتوے کے بارے میں ہم سے سوال کر رہے ہیں، تو سب سے پہلے مجھے یہ بتائیں کہ اس کی خرید و فروخت کیسے کی جا رہی ہے اور دوسری بات یہ کہ اگر اس کی خرید و فروخت حرام ہے تو آپ اسے کس لحاظ سے حرام سمجھتے ہیں؟

آیت اللہ خمینی علیہ الرحمہ نے اس کے جواب میں لکھا: چونکہ یہ بات مشہور ہے کہ اس کی آمدنی کا کچھ حصہ فرقہ ضالہ (باطل فرقے) کی تبلیغ و ترویج پر ہوتا ہے، اس لیے مسلمانوں کو اس کی خرید و فروخت سے پرہیز کرنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .