۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ دین اسلام اور رسول اللہ (ص) کے کسی گستاخ کیلئے نرم گوشہ رکھنے والے اپنے ایمان پر غور کریں، حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و حرمت کے تحفظ کیلئے دنیا کے تمام تعلق قربان کئے جا سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ کوئی بھی صاحب ایمان ملعون سلمان رشدی کے لئے ہمدردانہ جذبات نہیں رکھ سکتا، عالمی طاقتوں کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ کی ناراضگی مول لینا صریحاً گھاٹے کا سودا ہے۔

اپنے ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم چیئرمین نے مزید کہا کہ رسول اللہ (ص) کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون سلمان رشدی کے خلاف مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ امام خمینیؒ کا تاریخی اور جرات مندانہ فتویٰ نبی کریم (ص) سے عشق کا والہانہ اظہار ہے، ملعون سلمان رشدی کے خلاف امام خمینیؒ کا فتویٰ اٹل ہے، مراجع عظام کے فتاویٰ تبدیل نہیں ہوسکتے۔

علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ دین اسلام اور رسول اللہ (ص) کے کسی گستاخ کے لئے نرم گوشہ رکھنے والے اپنے ایمان پر غور کریں۔

انہوں نے کہا کہ نبی کریم (ص) کی شان و عظمت ہمیں ہر تعلق سے بڑھ کر ہے، یہ ہماری دینوی غیرت کا تقاضا ہے، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عزت و حرمت کے تحفظ کے لئے دنیا کے تمام تعلق قربان کئے جا سکتے ہیں، ملعون رشدی کل بھی قابل نفرت تھا اور آئندہ بھی لعنت کا حقدار رہے گا، ہم نبی (ص) کے نام لیوا ہیں، نبی (ص) کی عظمت پر منافقانہ طرز عمل اختیار کرنے والوں کے خلاف ہمارا موقف دوٹوک اور اٹل ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .