اتوار 14 اگست 2022 - 10:14
مرتد سلمان رشدی پر حملہ یہ بتاتا ہے کہ امام خمینیؒ کا تاریخی فتویٰ آج بھی باقی ہے؛ اہل سنت عالم دین

حوزہ/ مریوان شہر کے امام جمعہ اور اہلسنت عالم دین ماموستا مصطفی شیرزادی نے کہا: ایک مسلم نوجوان کا مرتد سلمان رشدی پر حملہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ اتنے سال گزرنے کے بعد بھی امام خمینیؒ کا اہم اور تاریخی فتویٰ آج بھی اپنی جگہ قائم ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مریوان شہر کے امام جمعہ اور اہلسنت عالم دین نے حوزہ نیوز ایجنسی کے ساتھ بدنام زمانہ اور گستاخ رسول رسلمان رشدی کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: ایک مسلم نوجوان کا مرتد سلمان رشدی پر حملہ کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ اتنے سال گزرنے کے بعد بھی امام خمینیؒ کا اہم اور تاریخی فتویٰ آج بھی اپنی جگہ قائم ہے۔

مریوان شہر کے امام جمعہ نے مزید کہا: قرآن اور پیغمبر اکرم (ص) کی توہین کرنے والے شخص کے خلاف اس نوجوان کا جان لیوا حملہ ان لوگوں کے لیے ایک تنبیہ ہے جو کسی بھی بہانے مسلمانوں کے عقائد کی توہین کرتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha