۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
ٹرمپ

حوزہ/ امریکہ کے سابق صدر نے اعلان کیا کہ فلوریڈا میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ڈونلڈ ٹرمپ نے Truth‘ نامی سوشل نیٹ ورک پر لکھا کہ میری رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران ایف بی آئی نے دیگر اشیاء کے ساتھ میرے تین پاسپورٹ ضبط کر لئے، جن میں سے ایک کی میعاد ختم ہو چکی تھی۔

ٹرمپ نے مزید کہا: یہ ایک سیاسی مخالف پر اس سطح پر حملہ ہے جو ہمارے ملک میں پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔ امریکہ تیسری دنیا کا ملک بن چکا ہے۔

یہ بات ابھی تک واضح نہیں ہو پائی ہے کہ ایف بی آئی نے ٹرمپ کے پاسپورٹ کیوں ضبط کئے یا سابق امریکی صدر کے پاس تین پاسپورٹ کیوں ہیں۔ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ان میں سے ایک پاسپورٹ کی میعاد ختم ہو چکی ہے۔ ان کے پاس غالباً ایک عام پاسپورٹ ہے اور امریکی صدر کے لیے جاری خصوصی پاسپورٹ بھی ہے۔

اپنے خلاف الزامات کے ساتھ ہی سابق امریکی صدر نے خبردار کیا کہ اگر حالات پُرسکون نہ ہوئے تو امریکہ میں خوفناک واقعات رونما ہوں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .