۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
حماس

حوزہ/ فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی رژیم کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر فلسطین کی سرزمین اور قوم کے خلاف براہ راست جنگ کے مترادف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے ترجمان نے خبردار کیا ہے کہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی رژیم کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر فلسطین کی سرزمین اور قوم کے خلاف براہ راست جنگ کے مترادف ہے۔

فارس نیوز کے مطابق، فلسطین میں اسلامی مزاحمت کی تنظیم حماس کے ترجمان حازم قاسم نے مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی رژیم کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر میں اضافے اور مقامی فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کر کے انہیں زبردستی جلاوطن کرنے کو ایک سنگین جرم قرار دیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ حماس ہر گز فلسطین کی سرزمین اور قوم کے خلاف جارحیت برداشت نہیں کرے گی۔ یاد رہے حال ہی میں صہیونی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے صوبہ سلفیت میں ایک نئی یہودی بستی تعمیر ہونے کی خبر دی ہے۔

حماس کے ترجمان نے یہودی بستیوں کی تعمیر کو فلسطینی قوم اور سرزمین کے خلاف براہ راست جنگ کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب صہیونی رژیم کا یہ اقدام غیر قانونی ہے اور وہ ایسے اقدامات کے ذریعے فلسطین کا تشخص تبدیل نہیں کر سکتی۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ غاصب صہیونیوں کے یہ مجرمانہ اقدامات کھلم کھلا انجام پا رہے ہیں اور صہیونی رژیم عالمی قوانین اور عالمی اداروں کی رپورٹوں کی پرواہ بھی نہیں کرتی۔انہوں نے انسانی حقوق کے عالمی اداروں پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ فلسطین میں غاصب صہیونی رژیم کے جارحانہ اقدامات کا فوری سدباب کریں۔

یاد رہے کچھ عرصہ قبل ایک اعلی سطحی صہیونی عہدیدار نے کہا تھا کہ تل ابیب مغربی کنارے میں مزید یہودی بستیاں تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتا ہے اور وہ اس بارے میں امریکہ کو بھی آگاہ کر چکا ہے۔اس عہدیدار نے دعوی کیا تھا کہ اگر یہ نئی یہودی بستیاں تعمیر نہ کی گئیں تو موجودہ کابینہ اقتدار سے ہاتھ دھو بیٹھے گی۔ اسی طرح مختلف میڈیا ذرائع بھی یہ رپورٹ دے چکے ہیں کہ غاصب صہیونی رژیم مغربی کنارے میں 4000 فلیٹس پر مشتمل نئی یہودی بستی تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .