۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
عبد اللطیف القانوع سخنگوی جنبش حماس

حوزہ/ حماس کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے بیت المقدس مسجد الاقصی انتفاضہ کی بیسویں برسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصیٰ میں یہودی سب سے خطرناک منصوبوں کا اجراء چاہتے ہیں ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حماس اسلامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان عبد اللطیف القانوع نے بیت المقدس ، مسجد اقصیٰ انتفاضہ کی بیسویں برسی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مسجد اقصی ٰ ، یہودی اور صیہونیوں کے مکمل تسلط اور انتہائی خطرناک منصوبوں کے نرغے میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام ایک نئے انتفاضہ کی طرف بڑھتے یہودی اشاروں کو دیکھ رہے ہیں اور قابض صہیونی حکومت اور مغربی کنارے کے الحاق کے منصوبوں کا مقابلہ کرنے اور مسئلہ فلسطین اور اس کے جائز حقوق کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔

تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ مسجد اقصی انتفاضہ، قومی اتحاد و یکجہتی اور قبضہ کاروں کو کاری ضرب لگانے جانے  کا باعث بنا ، کہا کہ اس سے ہماری قوم کی بیداری اور اتحادی صفوں کو مزید مستحکم و متحد کرنے اور صیہونی غاصبوں کے ساتھ محاذ آرائی کا ایک نیا مرحلہ شروع کرنے کی صلاحیت کا پتہ چلتا ہے۔

آخر میں ، القانوع نے زور دے کر کہا کہ مقاومت اور مزاحمت ، اپنی تمام تر سہولیات اور اوزاروں کے ساتھ ، صیہونی غاصبوں کے خلاف جدوجہد کے طور پر فلسطین کی آزادی تک جاری رہے گی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .