پیر 5 اکتوبر 2020 - 03:29
جس حد تک ممکن ہو چہلم سید الشہداء علیہ السلام کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین قریشی نے چہلم سید الشہداء علیہ السلام  کے پروگراموں کے انعقاد پر تاکید کرتے ہوئے کہا: کرونا وائرس کی وجہ سے اس سال مومنین کے لیے پیدل چل کر زیارت اربعین سید الشہداء علیہ السلام ممکن نہیں لیکن جس قدر ممکن ہو چہلم سید الشہداء علیہ السلام  کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے حجت الاسلام والمسلمین سید مہدی قریشی نے شہر ارومیہ میں  کہا: ان ایام میں مومنین زیارت اربعین پڑھنے سے غفلت نہ کریں کیونکہ اس سال کرونا وائرس کی وجہ سے مومنین پیدل چل کر کربلا معلیٰ میں زیارت اربعین نہیں پڑھ سکتے لیکن اپنے گھروں اور مساجد میں جس حد تک ممکن عزاداری سید الشہداء علیہ السلام  کے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔

انہوں نے مزید کہا: مومنین زیارت اربعین پڑھنے سے بھی غفلت نہ کریں کیونکہ امام حسن عسکری علیہ السلام کے فرمان کے مطابق زیارت اربعین مومن کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔اور  اگر عمومی مجالس عزا کا انعقاد ممکن نہیں تو بہتر ہے کہ لوگ گھروں میں زیارت اربعین پڑھیں۔

انہوں نے کہا: حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت کی اہمیت میں بہت ساری روایات میں وارد ہوئی ہے اور اہلبیت علیہم السلام کی ایک روایت میں آیا ہے کہ اس قسم کی زیارت موجب بنتی ہے کہ انسان اہلبیت علیہم السّلام کے ساتھ محشور ہو۔

صوبہ مغربی آذربائیجان میں نمائندہ ولی فقیہ نے آخر میں کہا: اگر انسان چہلم سید الشہداء علیہ السلام کے دن زیارت اربعین پڑھے اور وہ سید الشہداء علیہ السلام کے نقش قدم پر بھی چلے تو وہ قیامت کے دن حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کے ساتھ محشور ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha