۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
نبيه بري

حوزہ/ لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ برَّی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اصولوں کے خلاف سب سے بڑی جو غداری ہوئی ہے وہ مسئلہ فلسطین اور یروشلم کے معاملے کی غداری ہے ، کہا کہ مسئلہ فلسطین ایک بڑی اہمیت کا حامل اور صحیح پوزیشن لینے کے رجحان کا ایک پیمانہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، لبنانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نبیہ برَّی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اصولوں کے خلاف سب سے بڑی جو غداری ہوئی ہے وہ مسئلہ فلسطین اور یروشلم کے معاملے کی غداری ہے ، کہا کہ مسئلہ فلسطین ایک بڑی اہمیت کا حامل اور صحیح پوزیشن لینے کے رجحان کا ایک پیمانہ ہے اور فلسطین اور یروشلم صرف زمین کا ایک ٹکڑا ہی نہیں بلکہ آسمان کا ایک ٹکڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب عرب فلسطین جانے کا راستہ بھول گئے تو عربوں میں تفریق پیدا ہوگئی۔ جب حکمران اپنی ضروریات پوری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں  تو ، اقوام کی بھی ترجیحات ہوتی ہیں جن کو تبدیل نہیں ہونا چاہیے ، اور یہ ترجیح ،مسئلہ فلسطین ہے۔

انہوں نے غاصب صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لبنان عرب ممالک میں اسرائیلی حکومت کے ساتھ امن کا سب سے زیادہ نقصان اٹھا رہا ہے۔

نبیہ برَّی نے لبنان ، فلسطین اور قابض اسرائیلی حکومت کے مابین بحری اور سمندری باڈر بنائے جانے کے بارے میں ، کہا کہ یہ ایک ضروری اقدام ہے ، لیکن یہ کافی نہیں ہے۔ جلد از جلد حکومت تشکیل دی جانی چاہیے۔ حکومتیں ممالک کو بحرانوں سے بچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے حکومتی معاملے میں ، فرانسیسی اقدام پر انحصار کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مزید کہا کہ اب سب سے اہم چیلنج سربراہ مملکت کے نام پر کسی معاہدے تک پہنچنے میں ہے  اور دیگر امور پر آسانی سے اتفاق کیا جاسکتا ہے۔

لبنانی پارلیمنٹ اسپیکر نے دہشت گردی کے خطرے میں بیداری پر زور دیا اور کہا کہ  داعش شام ، عراق اور حتی لبنان میں بھی ختم نہیں ہوئی ہے۔

عراق کے بارے میں ، برَّی نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ العظمی سیستانی عراقی اتحاد کے ضامن اور حمایتی ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .