۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
نائب الزیارہ اپلیکیشن

حوزہ / کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اربعین حسینی علیہ السلام مارچ سے ممانعت کے تناظر میں "اوج "میڈیا آرٹس آرگنائزیشن نے اس روح پرور مناظر سے محروم رہنے والوں کیلئے "نائب الزیارہ" نامی ایک اپلیکیشن کا افتتاح کردیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور اربعین حسینی علیہ السلام مارچ سے ممانعت کے تناظر میں "اوج "میڈیا آرٹس آرگنائزیشن نے اس روح پرور مناظر سے محروم رہنے والوں کیلئے "نائب الزیارہ" نامی ایک اپلیکیشن کا افتتاح کردیا ہے ۔

اس اپلیکیشن کے ذریعے ، اربعین حسینی علیہ السلام سے محروم رہنے والے اپنا نام اندراج کرنے کے ساتھ درخواست کر سکتے ہیں تاکہ ایک عراقی ان کی نمائندگی میں زیارت اربعین پڑھے اور عراقی بھی نائب الزیارہ کی تائید کرتے ہوئے اربعین حسینی علیہ السلام مارچ سے محروم رہنے والوں کے نام کربلا کی طرف کچھ قدم بڑھائیں گے اور زیارت ابا عبد اللہ کی تلاوت بھی کریں گے ۔

جو لوگ اپنا نام لکھوانا چاہتے ہیں وہ اس سائٹ http://naeboziyarah.com میں جا کر "نائب الزیارہ" نامی اپلیکیشن کو ڈاؤنلوڈ کریں اور اربعین مارچ کا حصہ بنیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .