۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پیدل مارچ

حوزہ/اگر امریکہ اور سعودی کے ڈالر اور ریال کے بل بوتے پر یزیدی مفتی چند ہزار افراد کو جمع کر سکتے ہیں تو پاکستان کے کروڑوں شیعہ اور سنی مسلمان عشق اہلبیت میں نکلیں گے۔ علامہ برکت علی مطہری

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بسلسلہ چہلم شہدائے کربلا ضلع جیکب آباد کے عاشقان اہل بیت نے امام بارگاہ امام علی رضا علیہ السلام آباد سے ڈی سی چوک جیکب آباد تک  14 کلو میٹر کا طویل پیدل مارچ کیا اس موقع پر علمائے کرام سادات و مومنین خواتین اور معصوم بچوں کی ایک بڑی تعداد پیدل مارچ میں شریک ہوئی۔ ڈی سی چوک جیکب آباد پہنچنے پر عزاداروں کے بڑے اجتماع سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی صوبائی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم بلوچستان علامہ برکت علی مطہری سید ریاض علی شاہ و دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے والے شیعہ اور سنی مسلمان حسینی ہیں اور شہدائے کربلا کے کے ساتھ بے پناہ عشق اور محبت کرتے ہیں یہی سبب ہے کہ آج لبیک یا حسین مارچ میں شیعہ سنی دیوبندی بریلوی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یزید زندہ باد کا نعرہ لگانے والے یزید مفتیوں نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ ان کے خلاف توہین رسالت اور توہین اہل بیت کی ایف آٸی آر درج کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کے علمبردار ہیں اور شیعہ سنی متحد ہوکر یزیدیوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ہوئے علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ ہم ان حسینیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو چودہ کلومیٹر کا طویل سفر پیدل طے کرکے آٸے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ اگر امریکہ اور سعودی کے ڈالر اور ریال کے بل بوتے پر یزیدی مفتی چند ہزار یا لاکھ افراد کو جمع کر سکتے ہیں تو پاکستان کے کروڑوں شیعہ اور سنی مسلمان عشق اہلبیت میں نکلیں گے۔  پاکستان کے عوام امام حسین عالی مقام علیہ السلام کے دشمن اور قاتل یزید ملعون کی تعریف کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔

یزید زندہ باد کا نعرہ لگانے والے یزیدی مفتیوں نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ جیکب اباد مشی سے علما و مقررین

یزید زندہ باد کا نعرہ لگانے والے یزیدی مفتیوں نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ جیکب اباد مشی سے علما و مقررین

یزید زندہ باد کا نعرہ لگانے والے یزیدی مفتیوں نے کروڑوں مسلمانوں کی دل آزاری کی ہے۔ جیکب اباد مشی سے علما و مقررین

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .