۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کو عزاداری سیل کا مرکزی سربراہ مقرر کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کو عزاداری سیل کا مرکزی سربراہ مقرر کردیا۔ جس کا باضابطہ اعلان ایم ڈبلیو ایم پاکستان کی مرکزی کابینہ اجلاس کے موقع پر کیا گیا۔

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سربراہ عزاداری سیل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہماری شہ رگ حیات ہے اور یہ ہر دور کے یزید کے خلاف اھل حق کا احتجاج ہے اسی لئے ہر دور کا یزید ذکر حسین علیہ السلام اور عزاداری سے خائف رہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عزاداری کسی مسلک کے خلاف نہیں بلکہ تمام اھل سنت ہمارے بھائی اور ہمارے سر کا تاج ہیں ہماری جنگ یزید اور یزیدیوں سے ہے۔انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء عظیم عبادت اور ہمارا بنیادی حق ہے عزاداری پر پابندی اور عزاداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج شرمناک عمل ہے جس کی نہ فقط ہم مخالفت کریں گے بلکہ مزاحمت کریں۔ وطن عزیز پاکستان کی بقاء اور اس قوم کی عزت و سربلندی ذکر حسین علیہ السلام میں مضمر ہے۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں گذشتہ سال عزاداروں کے خلاف سینکڑوں ایف آئی آرز درج کرکے آئین شکنی کی گئی اس مجرمانہ روئیے کو اس سال دھرانے سے اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے ذاکر اھل بیت ذریت عمران کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علماء و ذاکرین کے خلاف مقدمات اور گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں حکومت ملت جعفریہ اور عزاداری کے خلاف اقدامات سے اجتناب کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .