۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
علامہ مقصود ڈومکی

حوزہ/ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت ایک طرف سکھ یاتریوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں سہولیات فراہم کرتی ہے تو دوسری جانب نواسہ رسول محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم منانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرتی ہے جو کہ ہماری عبادت اور مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ملتان/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور عزاداری سیل کے چیئرمین علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایام عزا محرم الحرام کے دوران پنجاب میں عزاداروںپر کاٹی جانےوالی غیر آئینی وغیر قانونی ایف آرز کا جائزہ لینے کیلئےمدرسہ شہید مطہری ملتان میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی، اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم صوبہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اراکین صوبائی کابینہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید زعیم زیدی، سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر علوی، سید ثقلین نقوی اور ایڈوکیٹ حسنین مہدی و دیگر بھی شریک تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حکومت پاکستان اور پنجاب حکومت ایک طرف سکھ یاتریوں کا استقبال کرتے ہوئے انہیں سہولیات فراہم کرتی ہے تو دوسری جانب نواسہ رسول محسن انسانیت حضرت امام حسین علیہ السلام کا غم منانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرتی ہے جو کہ ہماری عبادت اور مذہبی آزادی پر حملہ ہے۔ مجلس وحدت مسلمین قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے اس مرحلے پر اپنی ملت کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے شیعہ وکلاء سے اپیل کی کہ وہ رضا کارانہ طور پر عزاداروں کے مقدمات کی پیروی کریں۔

 انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عنقریب لائیرز فورم کے ذریعے ملت کی قانونی مسائل میں رہنمائی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ اس سال اربعین کے جلوسوں میں رکاوٹ ڈالنے کی بجائے مکمل تعاون کرے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ محرم الحرام کی مجالس عزا اور عزاداروں کے خلاف ضلع ملتان میں 72 جبکہ خانیوال میں 32 مقدمات درج کر کے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنا دیا گیا ہے جس سے ملت جعفریہ میں شدید اضطراب اور تشویش ہے۔اس موقع پر ایڈوکیٹ حسنین مہدی نے کیسز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .