۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ برکت مطہری

حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور سیکریٹری جنرل صوبہ بلوچستان علامہ برکت علی مطہری نے وفد کے ہمراہ ڈی پی او نصیر آباد عبدالحئی عامر سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نصیر آباد/ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی اور سیکریٹری جنرل صوبہ بلوچستان علامہ برکت علی مطہری نے وفد کے ہمراہ ڈی پی او نصیر آباد عبدالحئی عامر سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع نصیر آباد میں پولیس اور انتظامیہ نے مکمل تعاون کیا جس کی ہم قدر کرتے ہیں اربعین شہداء کربلا کے موقع پر بھی انتظامیہ سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے۔

اس موقع پر علامہ برکت علی مطہری نے کہا کہ جہاں نئی آبادیاں بنیں گی وہاں نئی سبیلیں بھی لگیں گی اور نئے جلوس عزا بھی نکلیں گے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی نصیر آباد عبدالحئی عامر نے کہا کہ پولیس اور عوام کا باہمی تعاون قیام امن کے لئے ضروری ہے۔ محرم الحرام اور اربعین پر ہمارا باہمی تعاون سماج دشمن عناصر کو اپنے مذموم مقاصد میں ناکام بنا دے گا۔

اس موقع پر علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایس ایس پی نصیر آباد کو محرم الحرام میں بہترین انتظامات اور قیام امن میں بہتر کارکردگی پر شیلڈ پیش کی اور سیرت حضرت امام حسین علیہ السلام کے موضوع پر کتابوں کا تحفہ دیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .