۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
آئی جی سے ملاقات

وائس چیئرمین مرکزی عزاداری کونسل مقصود علی ڈومکی نے آئی جی پولیس جناب محسن حسن بٹ سے ملاقات کی۔

حوزہ/مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان وائس چیئرمین مرکزی عزاداری کونسل مقصود علی ڈومکی نے آئی جی پولیس  محسن حسن بٹ سے ملاقات کی۔ اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پولیس اور عوام کا باہمی تعاون قیام امن کا سبب ہے۔ محرم الحرام کے دوران ہمارے رضاکار اور اسکاوٹس پولیس کے شانہ بشانہ قیام امن کے لئے ساتھ ساتھ ہوں گے۔ لیڈیز مجالس عزا کے لئے لیڈیز پولیس اور رضاکاروں کی تربیت پر توجہ کی ضرورت ہے۔ پولیس اور ریاستی اداروں کی کوششوں سے امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ 
انہوں نے نصیر آباد ڈویژن کے بعض عزاداری سے متعلق مسائل کی نشاندہی کی۔
اس موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پولیس جناب محسن حسن بٹ نے کہا کہ پولیس قیام امن کے سلسلے میں اپنی بہترین کوششیں کر رہی ہے۔ سماج دشمن عناصر کے خلاف پولیس اور عوام کا باہمی تعاون ضروری ہے۔ محرم الحرام کے سلسلے اسکاوٹس اور رضاکار پولیس ایف سی کے شانہ بشانہ خدمات انجام دیتے ہیں۔ امن و امان کی بہتر صورت حال میں پولیس کی نیک نیتی خلوص اور جہد مسلسل کے ساتھ ساتھ علمائے کرام اور معاشرے کے مختلف طبقات کا مٹبت کردار قابل قدر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .