حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنمائوں کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم سیکریٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین پاکستان کی موجودگی میں کسی دوسرے بل کی ضرورت نہیں ۔پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانے والے تحفظ بنیاد اسلام بل اپنے مسلکی نظریات کو دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش ہے ۔یہ بل دستور پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق سے قطعی مطابقت نہیں رکھتا ملت تشیع اسے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان سے قبل قائد و اقبال پر کُفر کا فتوی لگایا گیا آج انہی تکفیری قوتیں کے پیروکار پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں۔وطن عزیز پہلے ہی ان گنت مسائل سے دوچار ہے۔ اس مزید مسائل میں الجھا کر ملک دشمن قوتوں کے ایجنڈے کو تقویت دی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ قبل ''پیام پاکستان'' عنوان سے دستاویز تیار کی گئی جو نفرتوں کے خاتمے،عقیدے کے تحفظ اور باہمی احترام کے لیے ایک بہترین چارٹرتھا۔تمام مکاتب فکر کے علما کی اسے مکمل تائید حاصل تھی۔ملک میں رواداری اور اخوت کے فروغ کے لیے ایسی دستاویزات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی پر اپنی سوچ مسلط کر کے اس کا عقیدہ نہیں بدلا جا سکتا۔پاکستان کا قیام شیعہ سنی اتحاد کا نتیجہ ہے۔ہم مدتوں سے مشترکات پر باہم رہ کر اختلافات کو نظر انداز کرتے آئے ہیں۔یہی روش پُرامن پاکستان کی ضمانت ہے۔جو قوتیں نظریاتی اختلاف کو دشمنی میں بدلنا چاہتی ہیں وہ شدت پسند ہیں۔اسی شدت پسندی نے گزشتہ تین دہائیوں میں ارض پاک کو ستر ہزار سے زائد لاشوں کا تحفہ دیا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں بل پیش کرنے سے پہلے شیعہ علما اور سنی مشائخ کرام سے مشاورت نہیں کی گئی۔پاکستان میں کسی بھی ایسے بل کا قانونی و اخلاقی جواز موجود نہیں جس سے کسی مسلک کے بنیادی نظریات نشانہ بنتے ہوں۔ ہم تکفیر و توہین کے خلاف ہیں۔ اس ملک میں بسنے والے ہر شخص کو اپنے عقیدے میں مطابق آزادنہ زندگی بسر کرنے کا حق حاصل ہے۔ مذکورہ بل ملت تشیع کو دیوار کے ساتھ لگانے کی سازش ہے اور یہ ایسے موقع پر پیش کیا گیا جب محرم الحرام کے ایام قریب ہیں۔انہوں نے کہا مسلکی مسائل تمام مکاتب فکر کے علما کے مل بیٹھ کر گفت و شنید کرنے سے حل ہوتے آئے ہیں۔اس کے علاوہ اسلامی نظریاتی کونسل ایک بااختیار ادارہ بھی موجود ہے۔ پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والا بل اس ملک میں بے چینی پھیلانے کی سازش ہے۔جس کا مقصد مقدسات کے تحفظ کی بجائے تشیع کے بنیادی عقیدے پر ضرب لگانا ہے۔اگر اس بل کو قانون کا حصہ بنایا گیا تو ہم اس کے خلاف ہر طرح کا قانونی و آئینی حق استعمال کریں گے۔پریس کانفرنس میں علامہ حسنین گردیزی،سید ناصر عباس شیرازی علامہ عقیل، علامہ اختر عباس،علامہ محمد اقبال بہشتی، علامہ محمد حسین شیرازی، علامہ علی اکبر کاظمی،علامہ ظہیر الحسن کربلائی ، علامہ ضیغم عباس،ملک اقرار حسین، نثار فیضی سمیت دیگر نامورشخصیات بھی شریک تھیں۔

پاکستان میں پانچ ملک نا بنائے جائیں/ایک صوبے میں کچھ قانون ایک صوبے میں کچھ قانون ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جانے والے تحفظ بنیاد اسلام بل اپنے مسلکی نظریات کو دوسروں پر زبردستی مسلط کرنے کی کوشش ہے ۔یہ بل دستور پاکستان اور بنیادی انسانی حقوق سے قطعی مطابقت نہیں رکھتا ملت تشیع اسے مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔
-
-
عید الاضحی ایثار کے عملی اظہار کا نام ہے، سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحی کے پابرکت موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عید الاضحی ، ایثار کے عملی اظہار کا نام ہے۔ اس پُرمسرت موقع پر…
-
ایم ڈبلیو ایم نے آئین پاکستان اوربنیادی مذہبی آزادی سے متصادم فرقہ وارانہ منافرت پر مبنی "تحفظ بیناد اسلام بل پنجاب " کو مسترد کردیا
حوزہ/لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس میں شیعہ علماء کا کہنا تھا کہ 1973 کا آئین تمام مکاتب فکر کی مشاورت اور باہمی رضامندی سے منظور کیا گیا، نصف صدی گزرنے…
-
انتہا پسندانہ سوچ پر مبنی قوانین پاکستان کے امن کیلئے خطرہ ہیں، علامہ علی اکبر کاظمی
حوزہ/ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب: فوجداری ترمیمی بل یہ آئین پاکستان سے متصادم ہے جس میں ہر مسلک و مذہب کو اس کے مسلمہ عقائد کے مطابق عبادت کا حق…
-
عید قربان کے موقع پر ہمیں سیرت ابراہیم علیہ السلام سے درس ایثار کو اپنانا ہوگا، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/علامہ مقصود علی ڈومکی نے مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کوئٹہ میں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سیرت طیبہ کے عنوان سے منعقدہ تقریب سے خطاب…
-
فرقہ وارانہ تحفظ بنیاد ایکٹ،ایم ڈبلیو ایم وفد کی آیت اللہ حافظ ریاض سے ملاقات
حوزہ/ملاقات میں پنجاب اسمبلی میں پیش ہونے والے نام نہاد تحفظ اسلام بل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ یہ بل سازش ہے. آئین…
-
ملک میں کسی بھی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جس کی بنیاد بدنیتی اور شرپسندی پر رکھی گئی ہو، ایم ڈبلیو ایم پاکستان
حوزہ/علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ملک میں کسی بھی ایسے قانون کو تسلیم نہیں کیا جائے گا جس کی بنیاد بدنیتی اور شرپسندی پر رکھی گئی ہو۔رسول کریم ﷺ اہل…
-
اہل تشیع پاکستان کی موثر قوت،نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، آیت اللہ حافظ ریاض نجفی
حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر نے خطبہ نماز جمعہ میں کہا کہ صرف ایک شیعہ عالم کو اسلامی نظریاتی کونسل کاممبر بنانا ناکافی، 50 فیصد حصہ ملنا چاہئیے،متح…
-
گھروں مساجد اور روایتی جلوسوں پر کوئی قدغن نہیں/ کرونا کی ایس او پیز کے تحت تمام عبادات انجام دی جائیں گی،علامہ راجہ ناصر عباس جعفری
حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس شوری کے ہمراہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزارادی ہماری رسم نہیں…
-
-
مرکزی ترجمان ایم ڈبلیو ایم کی آئی جی پولیس کوئٹہ سے اہم ملاقات
وائس چیئرمین مرکزی عزاداری کونسل مقصود علی ڈومکی نے آئی جی پولیس جناب محسن حسن بٹ سے ملاقات کی۔
-
کراچی میں محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس/ مشاورتی کمیٹی تشکیل
حوزہ/خطیب مرکزی مسجد جعفرطیارسوسائٹی علامہ سید نسیم حیدر زیدی کی پیش نماز امامیہ مسجد ایف ساؤتھ مولانا ابوذر غفاری ،اراکین غازی عباس ٹرسٹ سید مرتضی عابدی،…
آپ کا تبصرہ