۹ فروردین ۱۴۰۳ |۱۸ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 28, 2024
پریس کانفرنس

حوزہ/علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے مجلس شوری کے ہمراہ  ایم ڈبلیو ایم  کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزارادی ہماری رسم نہیں عبادت ہے۔ماہ محرم و صفر میں عزاداری کے تمام پروگرام حسب سابق انجام دیے جائیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری  نے مجلس شوری کے ہمراہ  ایم ڈبلیو ایم  کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عزارادی ہماری رسم نہیں عبادت ہے۔ماہ محرم و صفر میں عزاداری کے تمام پروگرام حسب سابق انجام دیے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی ، وفاقی وزیر مذہبی امورنور الحق قادری اور وزیر داخلہ اعجاز شاہ سمیت دیگر ذمہ داران کے ساتھ میٹنگ میں یہ طے پایا ہے کہ عزاداری کے کسی پروگرام میں خلل پیدا نہیں کیا جائے گا۔بانیان و عزاداران کی جانب سے ایس او پیز پر عمل کیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس اعلی سطح میٹنگ میں طے شدہ نکات سے فوری طور پر صوبائی و ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کیا جائے تاکہ محرم الحرام کے دوران عزاداری میں کسی قسم کی مشکلات پیدا نہ ہوں۔ ملت تشیع کے نوجوان اپنے اپنے علاقے میں سکائوٹس کی ذمہ داریاں ادا کریں اور شرکا ء مجالس و جلوس کو ایس او پیز کے مطابق شرکت کا پابند کریں۔انہوں نے کہا کہ شیعہ مسنگ پرسنز پر پوری قوم کو شدید اضطراب کاسامنا ہے۔اس حوالے سے آئی ایس او کے احتجاج کی حمایت کرتے ہیں۔ایک آئینی اور جمہوری ریاست کے اندرجبری گمشدگی افسوسناک اور قانون کی بالادستی پر سوالیہ نشان ہے۔ ملت تشیع نے اس ملک میں بیس ہزار سے زائد جنازے اٹھائے ہیں ۔ہمیں حب الوطنی کی سزا دی جا رہی۔اگر مسنگ پرسنز کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہیں تو انہوں عدالتوں میں پیش کر کے سزا دلوائی جائے لیکن کسی کو گھر سے اٹھا کر طویل مدت کے لیے لاپتا کر دینا کسی بھی اعتبار سے درست نہیں۔پارہ چنار کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس علاقے کو ماضی میں بھی طویل عرصہ تک محاصرہ میں رکھا گیا۔وہاں کے باسیوں پر بیرونی جانب سے حملے کیے جاتے۔آج پھر اسی تاریخ کو دہرایا جا رہا ہے۔بالشخیل کے اندر اہل تشیع اور اہل سنت کی آبائی زمینوں پر غیر متعلقہ قبائل نے قبضہ کر رکھا ہے۔محکمہ مال کے کاغذات اور اسناد کے ذریعے اس تنازعے کو حل کیا جاسکتا ہے۔اس معاملے میں بے جاطوالت سنگین مسائل پیدا کر رہی ہے۔بالشخیل کے ایک تنازع کی ایف آئی آر میں ان لوگوں کو نامزد کر رکھا ہے جو وقوع کے وقت وہاں موجود نہ تھے۔اس طرح کی انتقامی کاروائیوں سے حالات مزید کشیدہ ہوں گے۔انہوں نے آرمی چیف سے مطالبہ کیا کہ پارا چنار کے مسئلے کو حل کیا جائے تاکہ علاقائی امن کو سبوتاژ کرنے والوں کواپنے مذموم مقاصد میں ناکامی ہو۔زمینی تنازع کو فرقہ واریت کا رنگ دینے والے قومی سلامتی کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا زائرین کے لیے قوانین میں کسی بھی قسم کی سختی ناقابل قبول ہے۔زیارات کے سفر کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ریاست کا کام ہے نہ کہ اس میں رکاوٹ پیدا کی جائے۔قومی ٹی وی چینل کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی ایک قومی چینل ہے اس کو مسلکی چینل بنا کر اس کی ساکھ کوخراب نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب ایجوکیشنل فائونڈیشن نے تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات سرانجام دیں ہیں۔ان سکولوں کے باعث پسماندہ خاندان کے بچوں کو بہترین تعلیم کے مواقع ملے۔پنجاب کے وزیر تعلیم نے ان سکولوں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا ہوا ہے۔پنجاب ایجوکیشنل فائونڈیشن میں جہاں اصلاحات کی ضرورت ہیں وہاں درستگی کی جائے لیکن سکولوں کی بندش کسی بھی صورت درست نہیں۔انہوں نے کہا کہ شہید قائد کی برسی ہر سال کی طرح  5 اگست کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔جی سکس ٹو میں مرکزی اجتماع ہو گا اور مقررین وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .