۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عارف علوی

حوزہ/اسلام آباد صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کرنا پاکستان کا دائمی موقف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پاکستان کے صدر نے کہا ہے کہ اسلام آباد صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا۔
پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پاکستان عارف علوی نے سینٹ اور قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس میں کہا کہ اسلام آباد صیہونی حکومت کو ہرگز تسلیم نہیں کرے گا اور صیہونی حکومت کے مقابلے میں فلسطین کی مظلوم قوم کی حمایت کرنا پاکستان کا دائمی موقف ہے۔
عارف علوی نے مسئلہ کشمیر کے حل کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ ہی ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر اور اس علاقے کے مسلمانوں کی حمایت کی ہے۔
پاکستان کے صدر نے افغانستان کے حالات اور پاکستان پر افغانستان کی بدامنی کے اثرات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسلام آباد، امن کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .