۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آج پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا

حوزہ/ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کے خاتمے کا ایک برس مکمل ہونے پر آج پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میڈیا رپورٹوں کے مطابق حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اس دن کو یوم استحصال کا نام دیا ہے۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دارالحکومت اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں سرکاری سطح پر ریلیاں نکالی گئیں۔ اس موقع پر صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اور سڑکوں پر ٹریفک روک دیا گیا۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدر ڈاکٹر عارف علوی کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی  گئی جس میں اعلیٰ سرکاری افسران اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اس ملک کے زیر انتظام کشمیر کے صدر مقام  مظفر آباد میں ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ وہ کشمیریوں کے سفیر کی حیثیت سے ان کی آواز بلند کرتے رہیں گے۔

صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور گلکت بلتستان میں بھی کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی بڑی ریلیاں نکالی گئیں جن کی قیادت صوبائی گورنروں اور وزرائے اعلی نے کی۔ احتجاجی ریلیوں میں سول سوسائٹی، میڈیا اور عوام الناس نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .