حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام شہید قائد عارف حسین الحسینی کی 32ویں برسی کے سلسلے میں بین الاقوامی رائے ولایت و شہدائے وطن و کشمیر کانفرنس کا آغاز امام بارگاہ اثناء عشری اسلام آباد میں ہوا۔ تقریب میں ملک کی نامور مذہبی، سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کو وڈیو لنک کے ذریعے دنیا بھر میں نشر کیا گیا۔ انقلابی اسلامی تحریکوں کے عالمی رہنماوں نے بھی وڈیو لنک کے ذریعے کانفرنس سے خطاب کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر عالم اسلام کی طرف سے دوٹوک موقف اختیار کرنے کا وقت آگیا ہے۔ امت مسلمہ کو اپنا سکوت توڑ کر بھارتی مظالم کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔ مسلمانوں کے خلاف عالمی استعماری قوتوں کا ایجنڈا واضح ہوچکا ہے۔ طاغوت کو شکست دینے کے لیے مسلمانوں کا سب سے موثر ہتھیار ان کا اتحاد و اخوت ہے۔ ایک دوسرے کے عقائد کا احترام کرکے دشمنوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جا سکتا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیر، شام، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کے ساتھ ہیں۔ مودی حکومت کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت بنیادی انسانی حقوق کی تذلیل اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد کا کردار ان کی گفتار کا ترجمان تھا۔ انہوں نے اپنے عمل سے اپنے پاکیزہ اور اعلیٰ کردار کو منوایا۔ انہوں نے کہا کہ عزاداری سید الشہداء ہماری رگ حیات ہے۔ عزاداری پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ عزاداری کو محدود کیے بغیر ایس او پیز پر عمل کرتے ہوئے ایک مہذب قوم ہونے کا ثبوت دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے مقدسات اور بنیادی عقائد پر کسی کو انگلی اٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ قائد و اقبال کے مسلم پاکستان کو مسلکی پاکستان بنانے والے ناکام ہوں گے۔ یہ مادر وطن شیعہ سنی قوتوں نے مل کر بنایا ہے، یہ کسی مسلک کی جاگیر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا جو قوتیں فروعی اختلافات کو لڑائی میں بدلنا چاہتی ہیں، وہ شدت پسندانہ رجحانات کی حامل اور ملک و قوم کے امن کی دشمن ہیں۔ ملت تشیع اتحاد و اخوت کی داعی ہے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے باہمی اخوت و احترام کو تقویت دی ہے۔ انہوں نے لبنان میں ہونے والے حالیہ جانی نقصان پر شدید افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کراچی میں جماعت اسلامی کی کشمیر ریلی پر کریکر دھماکے کی مذمت بھی کی۔
![شہید قائد کا کردار ان کی گفتار کا ترجمان تھا، علامہ ناصر عباس جعفری شہید قائد کا کردار ان کی گفتار کا ترجمان تھا، علامہ ناصر عباس جعفری](https://media.hawzahnews.com/d/2020/08/06/4/992942.jpg)
حوزہ/قائد شہید کی برسی کے اجتماع سے خطاب میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ ہم کشمیر، شام، فلسطین اور یمن سمیت دنیا بھر کے مظلومین کیساتھ ہیں۔ مودی حکومت کی نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت بنیادی انسانی حقوق کی تذلیل اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد کا کردار انکی گفتار کا ترجمان تھا
-
پاراچنار میں شہید عارف الحسینی کی 32ویں برسی پر عظیم اجتماع، قومی مسائل پر خطابات
حوزہ/قائد شہید کے آبائی علاقے اور مزار پیواڑ میں انکی 32ویں برسی کے موقع پر ایک عظیم اجتماع منعقد ہوا۔ جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام، علماء اور عمائدین…
-
مجلس وحدت مسلمین آزاد کشمیر:
قائد شہید کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے عزاداری کے معاملے پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائیز نہیں کیا جائے گا
حوزہ/راہ ولایت شہدائے کشمیر و وطن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ حکومت وقت اور عالمی قوانین نافذ کرنے…
-
آج پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا
حوزہ/ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کے خاتمے کا ایک برس مکمل ہونے پر آج پاکستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا گیا۔
-
پشاور، علامہ رمضان توقیر کی سی سی پی او سے ملاقات/ مُحرم الحرام کے انعقاد سمیت دیگر مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال
حوزه/ ملاقات میں سکیورٹی انتظامات سمیت کووڈ 19 کی وبائی صورتحال کے تناظر میں احتیاطی تدابیر سے متعلق مختلف تجاویز پر گفت و شُنید کی گئی جبکہ مُحرم الحرام…
-
شہید علامہ عارف الحسینی نے اپنی تمام زندگی عالمی استعمار کی سازشوں کیخلاف صرف کی، علامہ ساجد نقوی
حوزہ/32ویں برسی شہید قائد ملت جعفریہ پاکستان کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں ایس یو سی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عوام 5 اگست، کو شہید قائد عارف حسین الحسینی…
-
سربراہ تحریک حسینیہ پاکستان:
متنازع بل محرم سے قبل ملک کا امن خراب کرنے کی بھیانک سازش تھی، علامہ محمد حسین اکبر
لاہور میں منعقدہ خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینیہ پاکستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ دین کی بنیاد تو امام حسین علیہ السلام ہیں، حقہ کہ بنائے لاالہ…
-
پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا لبنان دھماکوں پر گہرے دکھ کا اظہار
حوزہ/اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ان کٹھن حالات میں ہم اپنے لبنانی بھائیوں کیساتھ انکے غم میں شریک ہیں۔ ربِ کریم زخمیوں کو جلد شفایابی…
-
سعودی عیاش حکمران خود کو الحرمین الشریفین کا خادم کہہ کر مسلمانوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں، علامہ اعجاز بہشتی
حوزہ/ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری یوتھ: مقدس سرزمین کے تقدس کو پامال کرنے کی دانستہ کوشش پرآل سعود کے خلاف امت مسلمہ کو بھرپور آواز اٹھانی…
-
شہید عارف حسینی کی 32ویں برسی کے موقع پر تحریک تعلیمات اہلبیت و تنظیمات کلایہ کی جانب جلسے کا انعقاد
حوزہ/مقررین کا کہنا تھا کہ شہید قائد نے ملت تشیع پاکستان کو بیدار کیا اور شعور دیا، وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی و بانی تھے، اسی طرح انہوں نے ملت کے اتحاد…
-
برسی شہید علامہ عارف حسینیؒ، اصغریہ تحریک اور اے ایس او کے تحت "مدافع ولایت کانفرنس" کا انعقاد
حوزہ/کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اصغریہ اسٹوڈنٹس کے مرکزی صدر نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ نے اپنے دور قیادت میں ملک کے کونے کونے میں جا…
-
سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی شاہ محمود قریشی کے او آئی سی بارے موقف کی حمایت
شاہ محمود قریشی کا نجی چینل کو دیے جانے والا انٹرویو حقائق پر مبنی اور بے لاگ تبصرہ تھا جو لائق تحسین ہے۔کشمیر، فلسطین، یمن سمیت دنیا بھر کے مسلمان عالم…
-
مسلک بازی بد ترین فتنہ سازی، آغا سید حسن الموسوی الصفوی
حوزہ/ اپنے مسلک کو ہر گز نہ چھوڑو اور دوسرے کے مسلک کو ہر گز نہ چھیڑو، بقول رہبر معظم حضرت امام خامنہ ای مدظلہ العالی "ہر اختلافی آواز شیطان کی آواز…
-
اتحاد امت نہ صرف سیاسی و معاشرتی سطح پر بلکہ مذہبی و اقتصادی سطح پر بھی وحدت ضروری ہے، مولانا غلام علی گلزار
حوزہ/ فروعی اختلافِ نظر اور فقہی مسائل باعث تفرقہ نہیں بن سکتے، اصول اسلام میں باہمی مطالعہ و تبادلئہ نظر موجب استفادۂ عمومی ہے، مسلم دانشوروں کو بالغ…
-
حکمران طبقہ جناح کے دو قومی نظریہ کو سچا ثابت کر رہا ہے،التجا مفتی
حوزه/جموں و کشمیر جس کے پاس پہلے سے ہی خودمختاری تھی، سے اس لئے یہ چھین لی گئی، کیونکہ یہ ایک مسلم اکثریتی ریاست تھی۔
-
جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں بین المذاہب اور بین المسالک کانفرنس کا انعقاد:
کربلائی فکر ہی استبدادی نظام کو مسمار کرسکتی ہے، علامہ جواد نقوی
حوزہ/ کانفرنس سے خطاب میں سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ امام حسین (ع) ایک دور کی شخصیت نہیں، امام حسین (ع) کی زیست صرف درسی کتابوں میں ایک آدھ باب تک محدود…
آپ کا تبصرہ