حوزه نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے سی سی پی او پشاور محمد علی گنڈاپور سے ملاقات کی اور آمدہ مُحرم الحرام کے بہترین انعقاد سمیت دیگر مختلف انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں سکیورٹی انتظامات سمیت کووڈ 19 کی وبائی صورتحال کے تناظر میں احتیاطی تدابیر سے متعلق مختلف تجاویز پر گفت و شُنید کی گئی، جبکہ مُحرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء (ع) کی پرامن اور بہترین برگزاری کیلئے باہمی تعاون کو بھی فروغ دینے کی ضروت پر زور دیا گیا۔