۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری

شاہ محمود قریشی کا نجی چینل کو دیے جانے والا انٹرویو حقائق پر مبنی اور بے لاگ تبصرہ تھا جو لائق تحسین ہے۔کشمیر، فلسطین، یمن سمیت دنیا بھر کے مسلمان عالم استکبار کے نرغے میں ہیں،طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ عالم اسلام کو درپیش سنگین مسائل کے حل نہ ہونے کی ذمہ داری او آئی سی پر بھی عائد ہوتی ہے۔وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا او آئی سی کے بارے میں موقف جاندار، مدلل اور امت مسلمہ کی سوچ کی ترجمانی کرتا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم میں موجود عرب ممالک نے مسلم امہ کو سخت مایوس کیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کا نجی چینل کودیے جانے والا انٹرویو حقائق پر مبنی اور بے لاگ تبصرہ تھا جو لائق تحسین ہے۔کشمیر، فلسطین، یمن سمیت دنیا بھر کے مسلمان عالم استکبار کے نرغے میں ہیں،طاغوتی طاقتیں مسلمانوں کو بند گلی کی طرف دھکیل رہی ہیں۔اسلام کو دہشت گردی سے نتھی کر مسلمانوں کودنیا بھر میں تنہا کرنے کی سازش کو تیزی سے پروان چڑھایا جا رہا ہے۔ یہود ونصاری کے پے رول پر موجود مسلم حکمران اور مذہبی تنظیمیں شدت پسندانہ نظریات ابھار کر دین اسلام کے حقیقی تشخص کو داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں۔ایسی صورتحال میں ان عرب ممالک کو اپنا کردار اد کرنا چاہئیے تھا جن کی امت مسلمہ میں ساکھ قدرے بہتر ہے۔

اس طرح دفاعی پوزیشن اختیار کرتے ہوئے اسلام کی حقیقی شناخت کو بحال رکھنے کا فریضہ بھی ادا ہو جاتا لیکن عرب ممالک نے اپنا سارا زور یہود ونصاریٰ کی خوشنودی حاصل کرنے میں لگایا ہوا ہے۔ دنیا بھر میں مسلمانوں کے قتل عام پر مسلم ممالک کی خاموشی لاتعداد سوالات پیدا کر رہی ہے۔او آئی سی میں موجود عرب ممالک کو اپنی پوزیشن بہتر بنانے کے لیے اپنے اہداف کا ازسر نو تعین کرنا ہو گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .