۵ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۵ شوال ۱۴۴۵ | Apr 24, 2024
متحدہ علماء بورڈ

حوزہ/اجلاس میں طے ہوا کہ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے علماء کرام کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا، ایسے بیانات و تقاریر سے اجتناب کیا جائے گا جس سے کسی بھی مسلک کی دل آزاری ہو۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،پشاور میں محکمہ اوقاف اور متحدہ علماء بورڈ کی جانب سے محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام نے شرکت کی۔

اجلاس میں طے ہوا کہ محرم الحرام میں قیام امن کیلئے علماء کرام کو اہم  کردار ادا کرنا ہوگا، ایسے بیانات و تقاریر سے اجتناب کیا جائے گا جس سے کسی بھی مسلک کی دل آزاری ہو، تمام مسالک کے علمائے کرام اپنے پروگرامز میں اتحاد بین المسلمین پر گفتگو کریں تاکہ محرم الحرام میں قیام امن کی فضاء برقرار رہے۔ اجلاس میں طے پایا کہ مذہبی اجتماعات میں کرونا وائرس سے بچاو کی احتیاط تدابیر پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ماسک، سماجی فاصلہ، نشانات لگانا، قالین نہ بچھانا، سینٹائزرز اور جراثیم کش سپرے کا استمعال یقینی بنایا جائے گا۔

اجلاس میں سیکرٹری اوقاف، چیف خطیب چیئرمین متحدہ علما بورڈ محمد اسماعیل، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنماء علامہ رمضان توقیر، روح اللہ مدنی، مولانا رسول، مولانا نذیر حسین مطہری، مولانا عطاء الرحمان اور علماء نے شرکت کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .