۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
الازہر یونیورسٹی

حوزہ/ الازہر یونیورسٹی مصر نے جرمنی کی ریاست شمالی رائن ویسٹ فیلیا میں بلدیاتی انتخابات کے قریب آتے ہی اسلام مخالف قوتوں کی اسلام سے دشمنی کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الازہر یونیورسٹی مصر نے جرمنی کی ریاست شمالی رائن ویسٹ فیلیا میں بلدیاتی انتخابات کے قریب آتے ہی اسلام مخالف قوتوں کی اسلام سے دشمنی کی مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے۔

الازہر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی مختلف سیاسی جماعتیں انتخابی مہم کا آغاز کر رہی  ہیں اور اپنے منصوبوں کا اعلان کر رہی  ہیں اور ان میں سے ، بعض انتہا جماعتوں نے اپنے انتہا پسندانہ خیال کے حامیوں کو اپنی طرف متوجہ  کرنے کے لئے ایک  پروپیگنڈا کے طریقہ کار کے طور پر اسلام کے خلاف توہین آمیز باتیں اور پروپیگنڈا کرنے کا سہارا لے رہی ہیں تاکہ انتہاپسندوں کو اپنے ساتھ ملا لیا جائے ۔

الازہر نے مزید کہا کہ انتہا پسند تنظیموں نے ہاؤسنگ بحران اور غربت سے متعلق دوسرے پوسٹروں کے ساتھ ، جرمنی میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار کرنے اور ملک کے بحرانوں کو ختم کرنے کی کوشش کرنے کے لئے اپنے انتخابی پوسٹروں میں " جرمنی میں اسلام ہے ہی نہیں "جیسی عبارتیں لکھ رہی ہیں ،جرمنی میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف اپنی مخالفت کا اظہار اور ملک کے غربت جیسے بحرانوں کو اسلام سے جوڑنے کی کوشش کرنا ، لہذا اس مسئلے نے یورپ اور جرمنی میں آباد  مسلمانوں میں ہلچل پیدا کردیا ہے جبکہ جرمنی میں ایک تہائی مسلمان آباد ہیں۔

الازہر یونیورسٹی مصر نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کی انتخابی مہم جرمنی میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کے مابین جدائی اور فاصلے ڈالنے  کی کوشش ہے اور ملک میں مقیم لوگوں کے مابین معاشرتی امن اور باہمی تعلقات پر منفی اثر ڈالتی ہے۔

الازہر مصر نے کہا ہے کہ اس طرح کے پوسٹر جمہوریت اور اکثریت کے ان اصولوں کے منافی ہیں جن پر جرمنی کو فخر ہے ، لہذا الازہر یونیورسٹی اس طرح کی مسلم مخالف انتخابی مہم کو جرمنی کے استحکام اور امن و امان کی خاطر روکنے کا مطالبہ کرتی ہے تاکہ شدت پسند گروہ اس سے غلط فائدہ نہیں اٹھا سکے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .