۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
پاکستان میں مذہبی قیادت کی محنت سے آج بین المذاہب رواداری ہے

حوزہ/لاہور میں یوم اقلیت کی مناسبت سے یوحنا آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اس سلسلے میں علماء نے اپنا کردار ادا کیا ہے، آئندہ بھی اس جدوجہد کو جاری رکھیں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یوحنا آباد لاہور میں  یوم اقلیت کے سلسلہ میں کل مسالک علماء بورڈ اور ایچ ایف او کے زیراہتمام تقریب میں کُل مسالک علماء بورڈ کے چیئرمین مولانا محمد عاصم مخدوم، ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کے چیئرمین ساجد کرسٹوفر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ مولانا عاصم مخدوم کا کہنا تھا کہ مذہب کے اعتبار سے اقلیت اور اکثریت تو ہو سکتے ہیں لیکن بحیثیت پاکستانی برابر ہیں، پاکستان میں مذہبی قیادت کی محنت سے آج  بین المذاہب رواداری  ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی اس سلسلے میں علماء نے اپنا کردار ادا کیا ہے، آئندہ بھی اس جدوجہد کو جاری رکھیں  گے۔
 
ساجد کرسٹوفر کا کہنا تھا کہ ہم مشترکہ طور پر مکالمہ بین المذاہب کے فروغ کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، فرقہ وارانہ تشدد کیخلاف بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ہر سطح پر جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ مذہبی رواداری پر آرٹیکل اور کتابچوں کی اشاعت کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں قیام امن کیلئے ریاستی اداروں اور حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ تقریب کے اختتام پر جشن آزادی اور یوم اقلیت کا کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر قاسم علی قاسمی اور علامہ اصغر عارف چشتی سمیت مسیحی رہنما بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .