۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق واحدی

حوزہ/شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے، دونوں مل کر محرم الحرام میں نواسہ رسول ص کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،شیعہ علماء کونسل کے رہنما حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے پاکستان میں حالیہ ایک نام نہاد شخص کی فرقہ واریت پھیلانے کی گفتگو پر تبصرہ کرتے ہوئے کہی کہ پاکستان میں ملک دشمن عناصر محرم سے قبل فرقہ واریت پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں ،حکومت ان عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی کرے۔

انہوں نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی استعماری ایجنٹ ہیں جنہوں نے سابقہ دور میں فرقہ واریت دہشت گردی کے ذریعہ ریاست کو غیر مستحکم کرنے کی کاروائیوں میں مشغو رہے ۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور فورسز سرچ آپریشن کے ذریعہ ان لوگوں کو گرفتار کیا جائے۔

شیعہ علماء کونسل کے رہنما نے کہا کہ پاکستان میں کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے، دونوں مل کر محرم الحرام میں نواسہ رسول ص کو اپنے اپنے عقیدے کے مطابق خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے عناصر جو سنیت کے بھیس میں مجالس اور جلوس کی روکنے کی باتیں کر رہے ہیں اور حکومت اور ریاستی اداروں کو دھمکی دے رہے ہیں ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔

اشفاق وحیدی نے کہا کہ عزاداری امام حسین ع ہمارا جمہوری آئینی اور قانونی حق ہے کوئی قانون اور ملاں اسے روک نہیں سکتا ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہم ایسے عناصر کو جو ملک میں افراتفری پھیلانے کے کوشش کر رہے ھیں شیعہ سنی ملک کر اتحاد وحدت کے ذریعہ ناکام نامراد بنا دیں گے۔

حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے اس بات کی طرف متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ عزاداری امام حسین ع اور مجالس عزاء میں کسی قسم کی رکاوٹ کو قابل قبول نہی کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .