۳۰ فروردین ۱۴۰۳ |۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 18, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ صوبہ قندوز میں نمازیوں کو شہید کرنے پر پر زور مذمت کرتے ہیں، نام نہاد اسلام کے نام پر قتل گری کرنے والے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے کوئی مذہب بھی انسانیت کے قتل عام کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آسٹریلیا میں مقیم ممتاز عالم دین حجت السلام اشفاق وحیدی نے افغانستان میں صوبہ قندوز میں ایک مسجد پر بم دھماکے میں شہید ہونے والے بے گناہ نمازیوں پر اپنے ایک مذمتی بیان گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ قندوز میں نمازیوں کو شہید کرنے پر پر زور مذمت کرتے ہیں، نام نہاد اسلام کے نام پر قتل گری کرنے والے عناصر کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے کوئی مذہب بھی انسانیت کے قتل عام کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔

انہوں نے عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے اپیل کی ہے کہ افغانستان میں عوام کی حفاظت کے لیے اپنا رول ادا کریں۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے شہید ہونے والے نمازیوں کے لواحقین سے اظہار تعذیت کرتے ہوئے شہداء کی درجات بلندی کے لئے دعا کی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .