۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن آسٹریلیا نے کہا: افغانستان کابل میں ٹیوشن سنٹر میں بم دھماکے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ایسے کاروائی کرنے والے درندہ صفت عناصر  کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کابل میں ہونے والے ٹیوشن سنٹر پر بم دھماکے پر اپنے مذمتی بیان میں کہا: افغانستان کابل میں ٹیوشن سنٹر میں بم دھماکے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ ایسے کاروائی کرنے والے درندہ صفت عناصر  کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے۔ انہوں نے افغانستان حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ اس واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے اس افسوسناک واقعہ میں شہید ہونے والی طالبات کے درجات میں بلندی اور زخمیوں کے لیے شفاء یابی کے لیے دعا کی۔

امام جمعہ ملبورن نے اقوام متحدہ  اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ افغانستان سمیت جن خطوں میں امن امان کا مسئلہ ہے وہاں فوری طور پر امن کی بحالی کے لیے ٹھوس اقدامات کریں۔

کابل واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے، حجت الاسلام اشفاق وحیدی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .