۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: انسانیت کے قتل عام پر خاموش رہنے والے ظلم و بربریت میں شامل ہیں۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے فلسطین، کشمیر، یمن، عراق، بحرین اور افغانستان کی مظلوم عوام  مدد کے لیے آواز بلند کریں۔ تمام مذاہب کسی کی عبادت گاہ پر قبضہ کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ دنیا میں بسنے والے لوگوں کے حقوق برابری کی سطح پر حل ہونے چاہئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انسانیت کے حقوق کے لیے اور توحید و امامت اور قرآنی پیغام کو اپنی امت کے لیے چھوڑا اور فرمایا "اگر آخرت میں کامیابی چاہتے ہو تو سیرت محمدی (ص) کے ساتھ جڑ جائیں"۔

حجۃ الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: باہمی اتحاد وحدت، اخوت اور بھائی چارے کے پیغام کو زیادہ سے زیادہ نوجوان نسل تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اسلام محمدی (ص) نے ہمیشہ افتراق و انتشار سے بچنے کا درس دیا ہے۔ جو عناصر لوگوں کے اندر نفرت پھیلا رہے ہیں ان کا اسلام کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا: آج اگر اتحاد و وحدت کی حقیقی تصویر دیکھیں تو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کے اس فرمان میں نظر آتی ہیں جنہوں نے فرمایا "شیعہ اور سنی اسلام کے دو بازو ہیں"۔ یہی حقیقی اسلامی اور قرآنی پیغام ہے۔ جسے دنیا میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .