۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: تکفیری عناصر ایک بار پھر مذہبی منافرت اور دہشت گردی کو ہوا دے کر ملک پاکستان کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ ریاستی ادارے ایسے عناصر کی پشت پناہی کرنے والی قوتوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے دنیا کے حالات اور ملک پاکستان کی موجودہ صورت حال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: بہت سے خطوں میں ایسے شرپسند موجود ہیں جو انتشار کا ماحول بنا کر اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ تمام ممالک کے ریاستی ادارے اور عالمی ادارے ایسے عناصر کے خلاف فوری قانونی اقدامات کریں تاکہ یہ شرپسند عناصر امن و امان خراب نہ کر سکیں۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے اس بات پر زور دیا کہ مذہبی رواداری بین المذاہب ہم آہنگی کے پیغام کو تمام مذہبی و سیاسی رہنما دنیا کے کونے کونے تک پہچانے کی جدوجہد کریں۔

انہوں نے کہا: گزشتہ دنوں ذاکر اہلبیت نوید بی اے کو مجلس عزاء میں ٹارگٹ کرنا دہشتگردی کو ایک بار پھر ہوا دینا ہے۔ جس کی ہم بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ مذہبی رواداری کو فروغ دینا عصر حاصر کی اشد ضرورت ہے۔ شیعہ سنی نے ہمیشہ مل کر ملک پاکستان کے دشمنوں کو بے نقاب کیا ہے۔

امام جمعہ ملبورن نے کہا: ملک پاکستان کو شیعہ سنی مسلمانوں نے ملک کر بنایا تھا۔ ملک دشمن قوتیں شیعہ سنی کے درمیان تفرقہ بازی کو پھیلا کر ملک کو کمزور کرنے کے لئے ایک مدت سے سرگرم عمل ہیں لیکن الحمد للہ ہر دور میں شیعہ سنی نے مل کر ان شرپسندوں کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اب جو استعمار کے آلہ کار بن کر اور مذہبی لباس اوڑھ کر مسلمانوں کو قتل کرنے کے فتوے دے رہے ہیں ان عناصر کے خلاف فوری قانونی کاروائی کر کے انہیں جیل میں ڈالا جائے تا کہ ملک پاکستان میں امن امان قائم ہو سکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .