۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / امام جمعہ ملبورن نے کہا: جس مشن  اور تحریک کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے شروع کیا تھا وہی پیغام امام حسین علیہ السلام اور شہداء کربلا  کا  ہے۔ جو تحریک شہداء کے خون سے پروان چڑے اسے دنیا کی کوئی طاقت شکست نہیں دے سکتی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ملبورن اور شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے نماز جمعہ کے خطبے میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: تحریک کربلا در حقیقت مظلوموں و محروموں کے حقوق اور قیامت تک ہونے والے مظالم کے خلاف آواز ہے۔

انہوں نے کہا: آئے روز اسرائیل کی جانب سے بے گناہ فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں اسرائیل کی جارحیت اور جاری دہشتگردی کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

حجت الاسلام اشفاق وحیدی نے کہا: دنیا میں ہونے والے مظالم اور بے گناہ لوگوں کا قتل عام نظام یزیدی کا تسلسل ہے۔ آج عوام کو حسینی تحریک جو امام حسین علیہ السلام نے مدینہ سے شروع کی تھی اس کے اہداف اور مقاصد سے آگاہی بہت ضروری ہے۔

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: اسی تحریک کے اصل اہداف اور مقاصد کو امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ نے انقلاب اسلامی کی شکل میں دنیا کے گوشے گوشے تک پہچانے کے لیے جدوجہد کی تھی جس کے نتیجے میں آج تشیع سر بلند اور سرفراز نظر آتی ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: جو نظام انسانی حقوق کے حصول کے لیے مدد اور مظلوموں و محروموں کی آواز بن سکتا ہے وہ نظام ولایت فقیہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .