۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ اگر تمام مذاہب مل کر انسانیت کے قتل عام پر آواز بلند کریں تو دنیا میں قتل و غارت، ظلم، نا انصافی رک سکتی ہے، کسی مذہب میں بھی دہشتگردی و عوام کے حقوق کی پامالی اور نا انصافی کی ترغیب نہیں دی جاتی ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اگر تمام مذاہب مل کر انسانیت کے قتل عام پر آواز بلند کریں تو دنیا میں قتل و غارت، ظلم، نا انصافی رک سکتی ہے، کسی مذہب میں بھی دہشتگردی و عوام کے حقوق کی پامالی اور نا انصافی کی ترغیب نہیں دی جاتی ہے۔ وہ قوتیں جو دنیا کے مختلف خطوں میں عوام کو یرغمال بنا ہر حکومتیں اور سیاست کر رہے ہیں ایسی قوتوں کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔ اسلام دلوں کو جوڑنے اور نفرتوں کو ختم کرنے کا نام ہے، مظلوم کی صدا کی حمایت اور ظالم سے اظہار نفرت کرنا ہر مذہب کی اولین ترجیع ہونی چاہئے۔ یہ بات کا اظہار امام جمعہ میلبورن حجت السلام علامہ اشفاق وحیدی  نے بروز اتوار میلبرون میں کرسچن کمیونٹی کی عبادت گاہ "چرچ" کے دورہ پر کرسچن کمیونٹی کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں مل جل کر مذہب کی خدمت کرنی چائیے عوامی مشکلات کے حل کے لیے اور اتحاد وحدت اور محبت کے پیغام کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہچانا چائیے 
مظلوموں محروموں کے حقوق کے حصول کے لیے مذہبی قائدین کو مل کر اقدامات کرنا ہوں گے۔ 

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا کہ تمام مذاہب کے علماء پر مشتمل انٹرنیشنل کمیٹی ہونی چاہئے جو بین الاقوامی عوامی مسائل کے لیے آواز بلند کرے۔

آخر میں کہا کہ آج ایسے ماحول کی اشد ضرورت ہے جس میں نفرت شرپسندی فرقہ واریت پھیلانے والے عناصر کے خلاف منظم طریقہ سے آواز بلند ہو تاکہ ایسی قوتوں کی حوصلہ شکنی ہوسکے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .