۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ امام حسین علیہ السلام کی لا زوال قربانی نے اسلام اور دین الہی مبین کو حیات بخشی ہے اسی لیے زندہ اور جاوید نظر آتا ہے محروموں اور مظلوموں کی آواز کربلا ہے، فلسفہ کربلا ہی کے ذریعے ہم مستضعفین کی مدد کر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ہمیں مل کر نفرتوں اور تفریق کو ختم کرنا ہوگا، کربلا ہدایت رہنمائی اور اسلام کو پہچاننے کا مرکز ہے،کلمہ گو کو کربلا کے ساتھ جڑے رہنا چائیے، اس کا اظہار امام جمعہ ملبرون آسٹریلیا حجت السلام اشفاق وحیدی جو ان دنوں مڈل ایسٹ میں اپنے تبلیغی دورے پر ہیں، بحرین میں ایک مجلس عزاء میں مومنین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو مل کر موجودہ مشکلات کا مقابلہ کرنا ہو گا،وہ عناصر جو دنیا کو دہشت گردی فرقہ واریت جیسی مشکلات سے دو چار کر کے ممالک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف آواز بلند کرنی چائیے۔

اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ اسلام اور دین الہی کے اصولوں کو معاشرے میں متعارف کرانا تمام مذاہب کے علماء کی ذمہ داری ہے۔ امام حسین علیہ السلام کی لا زوال قربانی نے اسلام اور دین الہی مبین کو حیات بخشی ہے اسی لیے زندہ اور جاوید نظر آتا ہے محروموں اور مظلوموں کی آواز کربلا ہے، فلسفہ کربلا ہی کے ذریعے ہم مستضعفین کی مدد کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .