۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ/ نظام الہی بلا تفریق مذہب رنگ و نسل مظلوموں اور محروموں کا تحفظ اور حقوق کی پاسداری کا درس دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں مقیم شیعہ عالم دین حجۃ السلام المسلمین علامہ اشفاق وحیدی  نے بین المذاہب ہم آہنگی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت اگر نظام الہی کی مثال دنیا میں ہے تو وہ جمہوری اسلامی ایران میں دیکھ سکتے ہیں۔ اسی وجہ سے استعماری طاقتیں شب روز ایسے نظام کو کمزور کرنے میں مشغول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نظام الہی بلا تفریق مذہب رنگ و نسل مظلوموں اور محروموں کا تحفظ اور حقوق کی پاسداری کا درس دیتا ہے۔ رہبر کبیر امام خمینی رح نے ایسے نظام کا تعارف کرایا جس کا دنیا کے تمام حکمران اعتراف کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں حکمرانوں کو ایسے نظام کے لیے جدو جہد کرنی چائیے جس نظام سے عدالت علی علیہ السلام کی خشبو آتی ہو۔ تمام اسلامی ممالک میں سے  اگر حقیقی اسلامی جمہوری نظام کی تصویر نظر آتی ہے تو وہ ایران ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا کہ آج سعودی اور اس کے ہم خیال سلامی نظام کے چہرے کو مسخ کو کر رہے ہیں جس وجہ سے آج دنیا میں مسلمان کو مشکوک نظر سے دیکھا جاتا ہے۔

آخر میں کہا کہ تمام اسلامی ممالک کے سربراہان کو چائیے کہ عالم اسلام میں اسلام کی صحیح تصویر پیش کرنے کے لیے کردار ادا کریں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .