علامہ اشفاق وحیدی
-
فتنہ انگیزی نے معاشرے کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: دین اسلام ہی وہ واحد دین ہے جو ظلم و بربریت کے خاتمے اور امن و سکون سے زندگی گزارنے کا پیغام دیتا ہے۔ نفرت تفرقہ بازی اور فرقہ واریت سے قرآن نے سخت نفرت کی ہے۔ فتنہ انگیزی نے معاشرے کو تباہی کے دہانے تک پہنچا دیا ہے۔ نوجوان نسل میں اسلام شناسی اور بیداری عصر حاضر کی اشد ضرورت ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
اسرائیل نے ایران پر حملہ کر کے اپنی تباہی کی تاریخ کو مزید آگے بڑھا دیا
حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے کہا: صیہونی حکومت نے ایران پر حملہ کر کے اپنی تباہی کی تاریخ کو آگے بڑھا دیا ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعہ سے ہی دنیا سے فساد کا خاتمہ ممکن ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: نوجوان نسل کی بیداری دور حاضر کی اشد ضرورت ہے ۔ آج اگر عوام کے حقوق کی پامالی ہو رہی ہے تو مذہب اور دین سے دوری کا نتیجہ ہے۔
-
آسٹریلیا میں علامہ اشفاق وحیدی کی علامہ امین شہیدی سے ملاقات / مختلف امور پر تبادلہ خیال
حوزہ / آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں علامہ اشفاق وحیدی کی مرکز پنجتن سنٹر ملبرون آسٹریلیا میں علامہ امین شہیدی سے تفصیلی ملاقات ہوئی۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
تکفیری عناصر ہمیشہ سے اسلام اور دین کو نقصان پہچانے کے درپے ہیں
حوزہ / آسٹریلیا کے معروف دینی رہنما علامہ اشفاق وحیدی جو کہ ان دنوں Sweden Stockholm یورپ میں عشرہ محرم الحرام پڑھ رہے ہیں، نے پاک حسینی ایسوسی ایشن کے صدر سید رضا شاہ اور آغا جعفر بھائی کے ساتھ امام علی اسلامک سنٹر کا دورہ اور علماء کرام سے ملاقاتیں کیں۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
عید کا دن مظلوموں کی فریاد سننے اور ظالموں کے خلاف آواز بلند کرنے کا دن ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: جس طرح ہم نے ماہ مبارک میں اللہ کی خوشنودی کے لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی میزبانی میں مہمان رہے اب یہ گیارہ ماہ زندگی کے امور کو منظم کرنے اور اطاعت خداوندی میں رہنے کی تمرین ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
بین المذاہب و مسالک ہم آہنگی کے ذریعہ نفرتوں کا خاتمہ ممکن ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: امت مسلمہ کا عصر حاضر کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک پرچم کے تلے جمع پونا ضروری ہے ۔ ایسے عناصر کو جو قوم و ملت و مذہب میں تفریق اور نفرت کا بیچ بو رہے ہیں ان کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ تکفیری سوچ رکھنے والے نے عوام کے دلوں میں ہمیشہ نفرت پھیلائی ہے جس سے امت مسلمہ کی طاقت کو کمزور کیا ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ سیاسی مسئلہ نہیں ہے بلکہ خالصتا مذہبی مسئلہ ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: غزہ کی مظلوم عوام اور فلسطینی عوام کے بے گناہ خون سے مزید کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ یہ انسانیت کا قتل ہے اقوام متحدہ اور عالمی ادارے اس ظلم بربریت پر خاموشی سوالیہ نشان ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
اسلام امن پسند دین ہے اور نفرت پھیلانے والوں سے بیزاری کا درس دیتا ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ماہ رمضان قرآن کی تلاوت سے دلوں کو منور کرنے کا مہینہ ہے، علوم قرآنی کے ذریعہ انسان کمال کی منازل کو چھوتا ہے، دین اسلام ہی واحد مذہب ہے جو معاشرے کے لیے پہترین انسان سازی کرتا ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
غزہ میں قتل عام کو روکا جائے / جنگ مسائل کا حل نہیں ہے بلکہ مذاکرات کے ذریعہ مسائل کا حل تلاش کیا جائے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: مسجد اقصیٰ کسی ایک مکتب کا مسئلہ نہیں ہے بلکہ عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔ اقوام متحدہ اور عالمی ادارے جنگ بندی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
حضرت بی بی خدیجۃ الکبری (س) محسنۂ اسلام اور دین حقیقی کی پہچان ہیں
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: آج دنیا میں جہاں جہاں اسلام نظر آتا ہے وہ حضرت خدیجہ سلام اللہ علیہا کی قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تحریک اسلام پر اپنا مال و دولت، ہیرے و جواہرات بی بی خدیجہ سلام اللہ علیہا نے قربان کر دئے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
غزہ میں ہونے والے مظالم کو روکنے کے لیے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں آواز بلند کریں
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: عالمی برادری کو مذہب سے بالا تر ہو کر انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کریں۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
انسان کی کامیابی اس کے اچھے کردار اور اخلاق حسنہ میں مضمر ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پیغمبر اسلام (ص) امت کے اخلاق حسنہ کے لیے مبعوث کیے گئے۔ امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہچان ان کا اچھا کردار اور اخلاق ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
بین المذاہب ہم آہنگی کے ذریعہ عوام کے دلوں کو جوڑنا تمام مذاہب کے علماء کی ذمہ دادی ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: معاشرے میں پیار و محبت اور ایک دوسرے کا احترام تمام ادیان کا پیغام ہے۔ دور حاضر میں نوجوان نسل کو مذہب شناسی اور دینی علوم سے روشناس کرایا جائے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
معاشرے کے تمام طبقات میں سیرت النبی (ص) کو اجاگر کیا جائے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت سے دنیا سے ظلم ناانصافی کا خاتمہ اور لوگوں کے حقوق کی پاسداری کا درس ملتا ہے ۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے اخلاق کو بلند کرنے کے لیے مبعوث کیے گئے۔ جس خطے میں ظلم ناانصافی کا بازار گرم ہے اس کی بڑی وجہ قرآن اور دین مذہب سے دوری کا نتیجہ ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
عوام کو ان کے ووٹ کی طاقت اور شعور دینے کی ضرورت ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پاکستانی عوام 8 فروری کو اپنے ووٹ کے ذریعہ ایسی قیادت کا انتخاب کرے جو ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کر سکے اور عوام کو غلامی سے نجات دلا سکے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
حضرت علی (ع) کی حکومت میں کوئی شخص بھوکا نہیں سویا
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت علی علیہ السلام کی زندگی مظلوم، غریب، نادار اور یتیم افراد کی خدمت کرنے میں گزری۔ مولا علی علیہ السلام کی حکومت میں کوئی شخص بھوکا نہیں سویا۔ آج امت کی بیداری کا وقت ہے تا کہ غزہ میں ہونے والے مظالم کے خلاف آواز بلند کی جا سکے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
پاکستان اور ایران کو ایک دوسرے کو اعتماد میں لے کر اور مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنی چائیے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ملک عزیز پاکستان اور برادر ہمسایہ ملک ایران کو ایک دوسرے کو اعتماد میں لے کر اور مل کر دہشتگردی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کرنی چائیے۔ دونوں برادر ممالک کو اس حساس موضوع پر ڈائیلاگ اور سمجھداری سے کام لینا ہو گا۔ دہشت گردوں کا کسی ملک اور مذہب سے تعلق نہیں ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
ایران کے شہر کرمان میں ہونے والی دہشتگردی کی بھرپور مذمت کرتے ہیں
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اس دہشتگردی میں وہی قوتیں ملوث ہیں جو عراق، پاکستان، افغانستان، یمن، شام اور فلسطین میں دہشتگردی کر کے انسانیت کا قتل عام کر رہی ہیں۔ قاتلوں کو سر عام پھانسی پر لٹکایا جائے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
بین المذاھب ہماہنگی کے ذریعہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: بین المذاھب ہماہنگی کے ذریعہ دنیا امن کا گہوارہ بن سکتی ہے۔ ایسے عناصر جو امن امان کو تباہ کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
-
رسالت مآب حضرت محمد (ص) اخوت و بھائی چارے کی عملی تصویر ہیں، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیشہ اللہ کے دین اور اپنی امت کی سربلندی کے لیے جدوجہد کی۔ آج پوری امت اسلامیہ ان کے بتائے ہوئے راستے پر چل رہی ہے ۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
ناموس صحابہ کے نام پر بل در حقیقت پاکستان میں دہشتگردی اور فرقہ واریت کو فروغ دینا ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: 16 اگست کو اسلام آباد میں عظیم الشان علماء و ذاکرین خطباء کانفرنس کی کامیابی سے دشمن کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں
-
علامہ اشفاق وحیدی:
حکومت پاکستان کا متنازعہ بل پاس کرنا اسلامی مکاتب میں مزید انتشار پھیلانے کے مترادف ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پاکستان کے دستور میں تمام مذاھب کے لیے قانون موجود ہے نئے بل کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے بل حکومت کی یک طرفہ کاروائی اور کسی خاص مکتب کو خوش کرنے کے لیے منظور کیا ہے۔ ہم ایسے متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہیں۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
امام حسین (ع) اور اصحاب باوفا کی قربانیوں اور شہادت نے اسلام اور دین الٰہی کو حیات بخشی
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کی قربانیوں اور شہادت نے اسلام اور دین الٰہی کو حیات بخشی ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
’محرم الحرام‘ اسلام اور دین محمدی (ص) کی ترویج کا مہینہ ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: امام حسین علیہ السلام نے قربانی دے کر دین الہی کو پھیلایا ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کے ذریعے معاشرہ سے برائیوں کو ختم کرنا ہو گا۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
پاراچنار میں شیعہ عوام پر چاروں طرف سے حملے ایک سوچی سمجھی سازش کا حصہ ہیں
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حکومت اور ریاستی ادارے اس آگ کو بھجانے میں فوری طور پر اقدامات کریں اگر ان فسادات کو نہ روکا گیا تو اس کے نقصانات بہت زیادہ ہوں گے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
اتحاد اور بھائی چارے کے پیغام کو معاشرے میں عام کر کے دنیا کو امن کا گہوارہ بنانا ہو گا
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: دنیا کے جن خطوں میں ظلم نا انصافی ہو رہی ہے اس کے پیچھے اسرائیلی پالیسیاں ہیں، اقوام متحدہ اور عالمی ادارے انسانی حقوق کی تنظیمیں اپنا کردار ادا کریں۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
خمینی کسی شخص کا نام نہیں بلکہ ایک عادلانہ نظام اور جمہوریت کا نام ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت امام خمینی (رح) کی جدوجہد نے ایک ایسے نظام کو متعارف کرایا جس کی ضرورت آج دنیا بھر میں شدت سے محسوس کی جا رہی ہے۔ نظام ولایت ہی خط امام (رح) ہے جس پر گامزن رہ کر مستضعفین اور مظلوموں کی مدد کی جا سکتی ہے۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
اسرائیل تمام خطوں میں امن کے لیے بڑا خطرہ ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: اسرائیل کے ظلم و بربریت کو روکنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے مسجد اقصی پر حملہ عالم اسلام کے ایمان پر حملہ ہے جس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔
-
علامہ اشفاق وحیدی:
پاکستان میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی عوام کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے
حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: ملک پاکستان میں بڑھتی خوئی سیاسی کشیدگی عوام کے لیے تشویش کا باعث بن رہی ہے۔ آئین کی بالا دستی اور قانونی کی حکمرانی ہی سے تمام مسائل کا حل ممکن ہے۔