حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے علوم شناسی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا: علم ایک روشنی ہے جس سے جاہلیت کا اندھیرا ختم کیا جا سکتا ہے۔
انہوں نے کہا: پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور قرآن نے علم شناسی اور معرفت کو خاص مقام دیا ہے جیسا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے علم کی اہمیت کو بیان فرماتے ہوئے فرمایا: "میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دورازہ ہیں"۔
علامہ اشفاق وحیدی نے عالمی حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: ہر نوجوان کو طاغوتی ہتھکنڈوں سے آگاہ کرنا علماء کی ذمہ داری ہے تاکہ وہ موجودہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں۔
انہوں نے مزید کہا: مذہب اہلبیت (ع) نے ہمیشہ انسانوں کے حقوق کے تحفظ کا پیغام دیا ہے۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ مذہب حقہ کو تلاش کر کے اپنے ایمان اور عقیدے کو مضبوط کریں۔









آپ کا تبصرہ