منگل 6 جنوری 2026 - 19:04
علامہ اشفاق وحیدی: بین المذاہب ہم آہنگی کے عالمی پلیٹ فارم کو مزید فعال کیا جائے

حوزہ / اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین نے ملکی سالمیت اور موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹیوں جسے پلیٹ فارمز کو حکومتِ پاکستان پورا سال فعال رکھے تاکہ تفریق ڈالنے والے عناصر ناکام ہو سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے رہنما اور اوسپاک انٹرفیتھ بورڈ کے چیئرمین علامہ اشفاق وحیدی نے ملکی سالمیت اور موجودہ حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا: بین المذاہب ہم آہنگی اور امن کمیٹیوں جسے پلیٹ فارمز کو حکومتِ پاکستان پورا سال فعال رکھے تاکہ تفریق ڈالنے والے عناصر ناکام ہو سکیں۔

انہوں نے کہا: حکومت کا ہر وہ اقدام جو استحکام پاکستان اور جمہوریت کی بالادستی اور عوام کے خوشحالی کے لیے ہے، وہ قابل تعریف ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حکومت کی ایسی پالیسیاں جو قوم و ملت کے مفاد اور ملک سے بے روزگاری کے خاتمے اور نوجونوان نسل کو روزگار دینے کی ہیں، خوش آئند ہیں۔

علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: حکومت ہیلتھ ایجوکیشن جیسے کاموں پر عملی اقدامات کرے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات خوشحال زندگی گزار سکیں اور غربت و محرومی کاخاتمہ ہو سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha