جمعرات 8 جنوری 2026 - 20:05
ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین کا ائمہ جمعہ و جماعت کے نام اہم خط؛ رہبرِ معظم کے خلاف مغربی میڈیا وار کو بے نقاب کرنے کی اپیل

حوزہ/ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملک بھر کے ائمۂ جمعہ و جماعت اور خطباءِ محمد و آلِ محمد ص کے نام ایک تفصیلی اور اہم خط ارسال کیا ہے، جس میں اسلامی جمہوریۂ ایران اور وینزویلا کے خلاف جاری عالمی سامراجی سازشوں، جھوٹے پروپیگنڈے اور میڈیا وار پر گہری تشویش اور شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے ملک بھر کے ائمۂ جمعہ و جماعت اور خطباءِ محمد و آلِ محمد ص کے نام ایک تفصیلی اور اہم خط ارسال کیا ہے، جس میں اسلامی جمہوریۂ ایران اور وینزویلا کے خلاف جاری عالمی سامراجی سازشوں، جھوٹے پروپیگنڈے اور میڈیا وار پر گہری تشویش اور شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ہے۔

اپنے خط میں وائس چیئرمین مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان نے واضح کیا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران میں چند محدود اور شرپسند عناصر کی جانب سے ہونے والی ہنگامہ آرائی کو مغربی میڈیا، صہیونی لابی اور امریکی طاقتوں کی سرپرستی میں اس انداز سے پیش کیا جا رہا ہے جیسے پورا ملک بدامنی اور انتشار کا شکار ہو، حالانکہ یہ سب ایک منظم، جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن میڈیا پروپیگنڈے کا حصہ ہے۔ اس مہم کا اصل مقصد اسلامی جمہوریۂ ایران، اس کے انقلابی نظام اور رہبرِ معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ‌ای (مدظلہ العالی) کے خلاف عالمی اور علاقائی سطح پر عوامی رائے کو ہموار کرنا ہے۔

خط میں اس امر پر افسوس کا اظہار بھی کیا گیا کہ پاکستان کے بعض ذرائع ابلاغ بغیر تحقیق اور تصدیق مغربی میڈیا کی من گھڑت خبروں کو آگے بڑھا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں عوام کے اندر کنفیوژن، فکری انتشار اور بداعتمادی کو فروغ مل رہا ہے۔ اسی تناظر میں سید احمد اقبال رضوی نے وینزویلا کے خلاف امریکی جارحیت، ظالمانہ معاشی پابندیوں، قدرتی وسائل خصوصاً تیل پر قبضے کی کوششوں، اور وینزویلا کے منتخب صدر اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری جیسے اقدامات کی بھی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام اقدامات عالمی قوانین، انسانی حقوق اور قومی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہیں اور امریکی سامراجی ذہنیت کے تسلسل کی عکاسی کرتے ہیں۔

وائس چیئرمین مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان نے ائمۂ جمعہ و الجماعت اور خطباءِ کرام سے مؤدبانہ اپیل کی کہ وہ اپنے خطباتِ جمعہ، دینی اجتماعات، مجالس اور عوامی فورمز پر ان عالمی سازشوں، سامراجی عزائم اور جھوٹے میڈیا پروپیگنڈے کے خلاف بھرپور، مدلل اور جرات مندانہ موقف اختیار کریں، تاکہ عوام الناس کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جا سکے اور امتِ مسلمہ کو فکری و نظریاتی انتشار سے محفوظ رکھا جا سکے۔

آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ امتِ مسلمہ کو باطل کے فریب سے محفوظ رکھے، مظلوم اقوام کی نصرت فرمائے اور حق کے دفاع میں اہلِ حق کو مزید استقامت اور بصیرت عطا فرمائے۔

ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین کا ائمہ جمعہ و جماعت کے نام اہم خط؛ رہبرِ معظم کے خلاف مغربی میڈیا وار کو بے نقاب کرنے کی اپیل

ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین کا ائمہ جمعہ و جماعت کے نام اہم خط؛ رہبرِ معظم کے خلاف مغربی میڈیا وار کو بے نقاب کرنے کی اپیل

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha