بدھ 7 جنوری 2026 - 15:25
علامہ شبیر میثمی کی "مذہبی رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے حکمت عملی" کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب

حوزہ / سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان نے کراچی میں "مذہبی رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے حکمت عملی" کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی، پاکستان حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی میں وفاقی وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی اسلام آباد کی جانب سے "مذہبی رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے حکمت عملی" کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔

علامہ شبیر میثمی کی "مذہبی رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے حکمت عملی" کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب

انہوں نے حالیہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال سمیت بین المذاہب ہم آہنگی جیسے اہم موضوعات پر تفصیلی خطاب کیا۔

پروگرام میں وفاقی وزیر محترم کھیل و دیگر سیاسی، سماجی اور تمام مکاتب فکر کے معزز علماء کرام اور دیگر مذاہب کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی۔

علامہ شبیر میثمی کی "مذہبی رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے حکمت عملی" کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب

پروگرام کا آغاز تلاوت کلام اللہ اور قومی ترانے سے ہوا۔ سیکرٹری جنرل سے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سمیت سیاسی و سماجی معزز شخصیات نے ملاقاتیں بھی کیں.

قابل ذکر ہے کہ اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن کے رفقاء علماء کرام بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی "مذہبی رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے حکمت عملی" کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب

علامہ شبیر میثمی کی "مذہبی رواداری اور باہمی افہام و تفہیم کے لیے حکمت عملی" کانفرنس میں خصوصی شرکت اور خطاب
عنوان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha