اتوار 4 جنوری 2026 - 06:06
علامہ شبیر میثمی کی ایرانی قونصلیٹ کراچی میں پروگرام "یاد شہدائے مقاومت" میں خصوصی شرکت اور خطاب

حوزہ / علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے منعقدہ یاد شہدائے مقاومت کے اہم پروگرام میں خصوصی شرکت‎ کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و چیئرمین زہرا (س) اکیڈمی پاکستان حجت الاسلام والمسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کراچی میں ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے منعقدہ یاد شہدائے مقاومت کے اہم پروگرام میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس پروگرام میں تمام مکاتبِ فکر کے معزز علمائے کرام سمیت صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان صاحبزادہ ابوالخبیر محمد زبیر، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ اسد اقبال زیدی و رفقاء بھی موجود تھے۔

علامہ شبیر میثمی کی ایرانی قونصلیٹ کراچی میں پروگرام "یاد شہدائے مقاومت" میں خصوصی شرکت اور خطاب

سیکرٹری جنرل کی آمد پر قونصلیٹ جنرل کراچی حاج عیسی زادہ اور ڈائریکٹر خانہ فرہنگ ڈاکٹر طالبی نیا و دیگر نے خوش آمدید کہا۔

علامہ شبیر میثمی نے مقاومت کے عنوان کے ساتھ ساتھ ملکی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی خطاب کیا اور شب ولادت باسعادت امیرالمومنین علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی تمام احباب کو خصوصی مبارکباد بھی پیش کی۔

علامہ شبیر میثمی کی ایرانی قونصلیٹ کراچی میں پروگرام "یاد شہدائے مقاومت" میں خصوصی شرکت اور خطاب

علامہ شبیر میثمی کی ایرانی قونصلیٹ کراچی میں پروگرام "یاد شہدائے مقاومت" میں خصوصی شرکت اور خطاب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha