پیر 18 مئی 2026 - 10:12
خطے میں امریکہ کا اثر و رسوخ کمزور جبکہ اسلامی قوتیں مضبوط ہو رہی ہیں

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے شیعہ علماء کونسل ضلع جھنگ کی جانب سے منعقدہ ضلعی کنونشن و شہدائے راہ اسلام کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ علماء کونسل ضلع جھنگ کی جانب سے منعقدہ ضلعی کنونشن و شہدائے راہ اسلام کانفرنس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔

رپورٹ کے مطابق علماء کرام و تنظیمی رفقاء نے استقبال کیا، بعد ازاں سیکرٹری جنرل نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: خطے میں امریکہ کا اثر و رسوخ کمزور جبکہ اسلامی قوتیں مضبوط ہو رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: پاکستان نے ایران، سعودی عرب اور دیگر مسلم ممالک کے درمیان سفارتی روابط میں مثبت اور مؤثر کردار ادا کیا ہے۔

خطے میں امریکہ کا اثر و رسوخ کمزور جبکہ اسلامی قوتیں مضبوط ہو رہی ہیں

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل نے کہا: پاکستان، ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعاون سے خطے میں نئی صف بندی سامنے آ سکتی ہے جس سے مسلم ممالک کے اتحاد کو فروغ ملے گا۔

انہوں نے کہا: ایران کے ساتھ اقتصادی تعاون پاکستان کی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔

علامہ شبیر میثمی نے مزید کہا: حالیہ صورتحال کے بعد پاکستان کا سفارتی اور سیاسی گراف عالمی سطح پر مزید بلند ہوا ہے۔

خطے میں امریکہ کا اثر و رسوخ کمزور جبکہ اسلامی قوتیں مضبوط ہو رہی ہیں

انہوں نے کہا: ایران نے سخت حالات میں بھی مزاحمت اور اتحاد کے ذریعے کامیابی ثابت کی جبکہ عالمی میڈیا ایران کی کامیابیوں اور امریکہ کی مشکلات کو مکمل طور پر اجاگر نہیں کر رہا۔

قابل ذکر ہے کہ ضلعی کنونشن اجلاس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان وسطی پنجاب کے صدر سید ساجد حسین نقوی، صوبائی نائب صدر سید مسعود الحسن ترمذی، قاسم علی قاسمی و دیگر رفقاء بھی موجود تھے جس کے ضلعی کنونشن میں مولانا لیاقت علی سیال بلامقابلہ صدر منتخب ہوئے۔

خطے میں امریکہ کا اثر و رسوخ کمزور جبکہ اسلامی قوتیں مضبوط ہو رہی ہیں

خطے میں امریکہ کا اثر و رسوخ کمزور جبکہ اسلامی قوتیں مضبوط ہو رہی ہیں

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha