ہفتہ 24 اکتوبر 2026 - 21:54
ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی عاملہ کا اجلاس / علامہ شبیر میثمی کی شرکت اور خطاب

حوزہ/ منہاج القرآن کی میزبانی میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی عاملہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کی نیابت میں شیعہ علماء کونسل کے مرکزی سیکرٹری جنرل شریک ہوئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے نائب صدر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے منہاج القرآن کی میزبانی میں منعقدہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی اجلاسِ عاملہ میں شرکت کی۔

اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ سمیت ملک بھر سے مختلف مکاتبِ فکر کے مرکزی قائدین شریک ہوئے۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی عاملہ کا اجلاس / علامہ شبیر میثمی کی شرکت اور خطاب

اجلاس میں مختلف مکاتبِ فکر کی قیادت کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے قومی و بین الاقوامی حالات کا جائزہ لینا اور مشترکہ امور پر مشاورت عمل میں لائی گئی۔

اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ملک کی موجودہ صورتحال، بین الاقوامی حالات اور ان کے تناظر میں مستقبل کی حکمت عملی سمیت متعدد اہم امور زیرِ بحث آئے۔ شرکاء نے ان معاملات پر تبادلۂ خیال کرتے ہوئے آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق بھی مشاورت کی۔

ملی یکجہتی کونسل پاکستان کی مرکزی عاملہ کا اجلاس / علامہ شبیر میثمی کی شرکت اور خطاب

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha