حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شہادت کی مناسبت سے میرپور بٹھورو میں امام رضا علیہ السلام فاؤنڈیشن کی جانب سے ’’عاشورائے فاطمیؑ‘‘ کے عنوان سے 20 روزہ ایامِ فاطمیہؑ کی مجالسِ عزاء اور عزاداری کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں فاؤنڈیشن کی جانب سے بچوں میں سیاہ لباسِ عزاء کی تقسیم اور مختلف مقامات پر سبیلوں کے اہتمام سمیت دیگر سرگرمیاں بھی جاری ہیں۔
مجالسِ عزاء سے مولانا زاہد حسین زاہدی خطاب کر رہے ہیں، جہاں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت، تعلیمات اور مظلومیت کو بیان کیا جا رہا ہے۔
اس موقع پر امام رضا علیہ السلام فاؤنڈیشن کے رہنماؤں نے کہا کہ ان سرگرمیوں کا مقصد ایامِ فاطمیہؑ کی اہمیت کو اجاگر کرنا، حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سیرت و تعلیمات سے آگاہی دینا اور عزاداری کی روایات کو فروغ دینا ہے۔










آپ کا تبصرہ