ہفتہ 24 اکتوبر 2026 - 07:39
دینی مدارس کے طلبہ کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنا وقت کی اہم ضرورت ہے؛ علامہ سید ساجد علی نقوی

حوزہ / قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے جامعۃ الکوثر، اسلام آباد میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیر اہتمام بین المدارس علمی مقابلوں کی اختتامی تقریب اور سالانہ تقسیمِ انعامات سے خطاب کرتے ہوئے دینی مدارس کے طلبہ کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو نکھارنے، علمی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور ان کی فکری و تعلیمی تربیت پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ تقریب میں متعدد علمائے کرام، دینی شخصیات، اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ پاکستان کے زیر اہتمام جامعۃ الکوثر، اسلام آباد میں دینی مدارس کے طلبہ کے مابین منعقدہ بین المدارس علمی مقابلوں کی اختتامی تقریب اور سالانہ تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ سید محمد تقی نقوی، نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی، نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر اور دیگر علمائے کرام نے خصوصی شرکت کی۔

تقریب میں مدارس دینیہ کے مہتمم حضرات، اساتذہ، طلبہ، دینی و علمی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے معزز افراد نے بھی شرکت کی۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے پاکستان میں نمائندہ حجت الاسلام والمسلمین علی شمسی پور اور جمہوریہ اسلامی ایران کے سفارت خانے کے ثقافتی شعبے کے ڈائریکٹر مجید مشکی بھی تقریب میں موجود تھے۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام بین المدارس علمی مقابلوں کی اختتامی تقریب، قائد ملت جعفریہ سمیت علمائے کرام کی شرکت

تقریب کا بنیادی مقصد دینی مدارس کے طلبہ کی علمی و تحقیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا، ان میں علمی سرگرمیوں کا ذوق پیدا کرنا، تعلیمی میدان میں صحت مند مسابقت کو فروغ دینا اور دینی علوم کے حصول میں ان کی استعداد و قابلیت کو مزید نکھارنے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا۔

اس موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی اور رئیس الواعظین، محسن ملت علامہ سید محمد تقی نقوی نے تقریب سے خطاب کیا۔

انہوں نے دینی تعلیم، علمی سرگرمیوں اور طلبہ کی فکری و تعلیمی تربیت کی اہمیت پر اظہار خیال کیا۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام بین المدارس علمی مقابلوں کی اختتامی تقریب، قائد ملت جعفریہ سمیت علمائے کرام کی شرکت

تقریب میں علمائے کرام اور دینی شخصیات کی موجودگی نے دینی مدارس کے علمی و تربیتی ماحول کو فروغ دینے اور طلبہ کی حوصلہ افزائی کے عزم کو نمایاں کیا۔

اختتامی تقریب کے دوران مختلف علمی مقابلوں میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر کامیاب طلبہ کی حوصلہ افزائی کی گئی اور دینی علوم کے میدان میں ان کی محنت اور علمی استعداد کو سراہا گیا۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ان علمی مقابلوں کو دینی مدارس کے طلبہ کے درمیان علمی تبادلے، تحقیقی رجحانات کی تقویت اور تعلیمی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک اہم سرگرمی قرار دیا گیا۔ ایسی سرگرمیاں طلبہ میں مطالعے، تحقیق اور علمی مباحثے کا شوق پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہیں۔

تقریب میں قائد ملت جعفریہ پاکستان سمیت دیگر علمائے کرام، اساتذہ اور دینی شخصیات کی شرکت نے دینی مدارس کے طلبہ کی علمی ترقی، تربیت اور حوصلہ افزائی کے لیے اجتماعی توجہ کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے زیر اہتمام بین المدارس علمی مقابلوں کی اختتامی تقریب، قائد ملت جعفریہ سمیت علمائے کرام کی شرکت

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha