حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، الفجر انسٹیٹیوٹ ماڑی انڈس میانوالی میں الفجر یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام محفلِ میلادِ مصطفیٰ (ص) کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے کے مختلف کالجز، اسکولز اور جامعات کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب کے دوران حسنِ قرائت اور حسنِ نعت کے شاندار مقابلے بھی منعقد ہوئے۔ تقریب کی صدارت رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان اور سربراہ الفجر انسٹیٹیوٹ سید افتخار حسین نقوی نے کی۔
انہوں نے اپنے خطاب میں سیرتِ طیبۂ رسولِ اکرم (ص) کی روشنی میں تعلیم کی اہمیت، علم کے حصول کی ضرورت اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔

علامہ سید افتخار حسین نقوی نے کہا: تعلیم یافتہ نسل ہی ایک باشعور، باکردار اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیاد بنتی ہے لہٰذا معاشرے کی تعمیر و ترقی کے لیے تعلیم کے فروغ اور بالخصوص بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا ضروری ہے۔
تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔ حسنِ قرائت اور حسنِ نعت کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات میں اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ معزز ججز کو بھی علامہ سید افتخار حسین نقوی کے ہاتھوں اعزازی اسناد پیش کی گئیں۔
قابل ذکر ہے کہ یہ پروقار تقریب محبتِ رسولِ اکرم (ص) کے فروغ، علم و تعلیم کی اہمیت اجاگر کرنے اور طلبہ و طالبات کی علمی و ادبی صلاحیتوں کو نکھارنے کے حوالے سے ایک خوبصورت اور قابلِ تحسین کاوش ثابت ہوئی۔











آپ کا تبصرہ